برکاتی خانوادہ میں دوڑی غم کی لہر،صاحب سجادہ نے کی دعاے مغفرت کی اپیل
ہماری آواز ایٹہ
مارہرہ شریف 15دسمبر(نعیم الدین فیضی برکاتی)خانقاہ برکاتیہ مارہرہ شریف کے چشم وچراغ شہزادہ حضور احسن العلما حضرت سید محمد افضل صاحب مارہروی کا آج انتقال پرملال ہوگیا ۔انا للہ وانا الیہ راجعون۔
بتاتے چلیں کہ ابھی ابھی خانقاہ کے ولی عہد حضرت سید محمد امان میاں برکاتی صاحب نے میسیج کے ذریعہ خبر دی کہ حضرت محمد افضل میاں صاحب ہم سب کو داغ مفارقت دے گئے۔جیسےہی حضرت نے یہ خبر سنائی برکاتی حلقوں میں غم کی لہر دوڑ گئی۔چاروں طرف سے ترجیعی کلمات اور دعاے مغفرت کی پیش کیے جانے لگے۔حضرت کئی دنوں سے سخت بیمار تھے ۔کافی علاج ومعالجہ ہوا،متعدد مرتبہ برکاتیوں بھائیوں اور متوسلین کے ذریعہ اجتماعی اور انفرادی دعائیں کی گئیں مگر قدرت کو کچھ اور ہی منظور تھا۔اس نے اپنی امانت واپس لے لی۔ حضور امان اہل سنت سید محمد امان میاں برکاتی نے یہ الم ناک خبر سناتے ہوئے سارے لوگوں سے دعاے مغفرت کی اپیل کی ہے۔
انا للہ وانا الیہ راجعون، مولیٰ تعالیٰ مغفرت فرمائے اور لواحقین ومتوسلین کو صبر جمیل اور اس پر اجر جزیل عطا فرمائے آمین
انا للہ وانا الیہ راجعون
اللّٰہ رب العزت حضرت سید افضل صاحب کی مغفرت فرمائے اور اعز و اقربہ اور متوسلین و متعلقین و معتقدین و محبین کو صبر جمیل عطا فرمائے امین بجاہ البنی الکریم صَلی اللہ علیہ وسلم
انا للہ وانا الیہ راجعون
اللہ تعالی حضور رحمتِ عالم صلی اللہ علیہ وسلم کے صدقے میں حضرت کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے پس ماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین ثم آمین
ہم حضور سید امین ملت و حضور رفیق ملت کے غم میں برابر کے شریک ہیں.
خانوادہ برکاتیہ کے چشم وچراغ، امین ملت حضرت ڈاکٹر سید محمد امین میاں دامت برکاتھم کے تیسرے نمبر کے چھوٹے بھائی حضرت سید محمد افضل صاحب سابق اے ڈی جی بھوپال کے انتقال کی خبر ابھی ابھی موصول ہوئی، سن کر دلی رنج ہوا، غم کی اس گھڑی میں ہم سب حضرت کے لیے بلندی درجات اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کرتے ہیں.
گزشتہ سال ہی عرس نوری کے موقع پر مارہرہ شریف حاضری ہوئی تھی جس میں اطلاع ملی تھی کہ حضرت کی طبیعت ناساز ہے، حضرت نے بذریعہ آڈیو اپنا پیغام بھی زائرین کے لیے ارسال فرمایا تھا جس کو تمامی حاضرین کو سنایا گیا تھا.
حضرت نیک خو، شریف الطبع اور ایمان دار آفیسر تھے، اتنے بڑے منصب پر فائز ہونے کے باوجود حد درجہ منکسرالمزاج اور تحمل وتواضع کے پیکر تھے.
یقیناً آپ کی رحلت صرف جماعت اہل سنت ہی نہیں بلکہ ملک کے لیے بھی ناقابل تلافی نقصان ہے، اتنے دیانت دار اور محب وطن آفیسر کی وفات پر ملک جتنا بھی افسوس کرے کم ہے.
میں حضرت سے بالمشافہ ملا تو نہیں مگر اکابر کی زبان سے سنا کہ آپ علماے کے حد درجہ عقیدت مند، ایک سچے عاشق رسول، اور اعلی حضرت امام احمد رضا خان فاضل بریلوی کے دیوانے تھے، ان کا آخری پیغام جسےبذریعہ آڈیو سننے کا شرف حاصل ہوا اس میں بھی آپ اعلی حضرت کے یہ اشعار بڑے والہانہ انداز میں پڑھ رہے تھے :
دل عبث خوف سے پتہ سا اڑا جاتا ہے
پلہ ہلکا سہی بھاری ہے بھروسہ تیرا
ایک میں کیا مرے عصیاں کی حقیقت کتنی
مجھ سے سولاکھ کو کافی ہے بھروسہ تیرا
سنتے ہی سامعین آب دیدہ ہوگیے تھے.
اللہ جل شانہ آپ کے درجات بلند فرمائے اور حضور امین ملت اور حضور امان ملت کے ساتھ تمام لواحقین و معتقدین کو صبر جمیل عطا فرمائے.
کل من علیھا فان ویبقی وجہ ربک ذی الجلال والإكرام.
سوگوار: کمال احمد علیمی نظامی
دارالعلوم علیمیہ جمدا شاہی بستی یوپی
انا للہ وانا الیہ راجعون
اللہ پاک حضرت کو غریق رحمت فرمائے آمین بجاہ النبی الکریم علیہ الصلاۃ والتسلیم
اناللہ واناالیہ راجعون
حضور امین ملت صاحب قبلہ کے برادر اصغر حضور سید افضل میاں علیہ الرحمہ کی رحلت اہل سنت والجماعت کیلے ناقابل تلافی نقصان ہے اللہ تبارک وتعالی اپنے حبیب پاک صاحب لولاک صلی اللہ علیہ وسلم کے طفیل خانوادہ برکاتیہ کو خصوصاً اہل سنت والجماعت کو عموماً صبر جمیل عطا فرمائے آمین
شریک غم: نورالحسن نوری
پرنسپل دارالعلوم غوثیہ تیغیہ رسول آباد ضلع امیٹھی یوپی
موت برحق ہے، موت سے کسی کو بھی مجال انکار نہیں۔ کل شام 7:15 بجے واٹس ایپ پر "انصار برکاتی صاحب، جدہ” کے ذریعے یہ غم ناک خبر موصول ہوئی تھی کہ خانوادۂ برکاتیہ، مارہرہ شریف کے روشن چراغ، حضور احسن العلماء قدس سرہٗ کے صاحبزادے، سید محمد افضل میاں قادری (آئی۔پی۔ایس۔) اپنے مالکِ حقیقی سے جا ملے۔
انا للّٰه وانا الیہ راجعون!
اس غم و آلام کی ساعت میں ناچیز خانوادۂ برکات اور جملہ اہلسنت کی خدمت میں تعزیت پیش کرتا ہے۔
رب العالمین کی بارگاہ میں دعا ہے کہ حضرت کے درجات کو بلند فرمائے۔ آمین بجاہ النبی الامین صلی اللّٰه علیہ وآلہ وسلم
شریک غم: شمس تبریز انجمٓ
جدہ، حجاز مقدس
تاج المشائخ حضرت امین ملت دام ظلہ کے برادر اصغر سید محمد افضل برکاتی صاحب کے انتقال کی خبر سن کر دل افسردہ ہے-
إنا لله وإنا إليه راجعون
آپ کی رحلت خانوادۂ برکاتیہ,اور تمام مسلمانوں کے لیے بڑا صدمہ ہے.
اللہ رب العزت سید صاحب کی دینی وملی خدمات قبول فرمائے ,جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا عنایت فرمائے اور اپنے جوار رحمت میں جگہ عنایت فرمائے ودیگر برادران اور جملہ اہل خانہ گھر والوں کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین
شریک غم: محمد نورالقمر نورانی قادری
دھرم سنگھوا بازار ضلع سنت کبیر یو۔پی۔
حضرت سید افضل میاں برادر اصغر سرکار امین میاں قبلہ کا اس دنیا سے کوچ کرنا ایک عظیم خسارہ ہے جس کی تلافی مشکل ہے اللہ تعالی غریق رحمت فرمائے اورجملہ پسماندگان خصو صیت کے ساتھ حضرت امین ملت دامت بر کاتہم القدسیہ اور حضرت نجیب میاں مد ظلہ کو صبر جمیل عطا فرمائے اور مشائخ مارہرہ فیضان سے جملہ عوام اہلسنت خواص اہل سنت کو مالا مال فرمائے۔ آمین
تحسین رضا عزیزی
انا للہ وانا الیہ رٰجعون
حضرت سید محمد افضل میاں قادری صاحب مخلص و مہربان تھے- مشفق رویے کے باعث دلوں میں بسے ہوئے تھے- ایک مدت سے علیل تھے- آپ کی رحلت یقیناً ایک ایسا علمی و روحانی خلا ہے جس کا پر ہونا مشکل ہے- سربراہ رضا اکیڈمی الحاج محمد سعید نوری صاحب نے کہا کہ آپ کا وصال اہلسنّت کے لیے باعث رنج و غم ہے؛ ہم خانقاہ برکاتیہ کے سجادہ نشین حضرت سید محمد امین میاں مارہروی صاحب سے اظہار تعزیت کرتے ہیں- مولانا یاسین اختر مصباحی صاحب نے کہا کہ مارہرہ شریف نے قومی تعلیمی وقار کے لئے جو خدمات انجام دیں اس کے ایک تاباں عہد کا خاتمہ ہو گیا-
اللہ تعالیٰ درجات بلند فرمائے اور خانوادہ مارہرہ شریف کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین بجاہ سید المرسلین صلی اللہ تعالیٰ علیہ والہ وسلم-
محمد عارف رضوی
سکریٹری رضا اکیڈمی ممبئی
16 دسمبر 2020ء
انا للہ وانا الیہ راجعون…
اللہ کریم مغفرت فرمائے ،سئیات کو حسنات سے مبدّل فرمائے ،درجات کو بلند تر فرمائے، جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین بجاہ النبی الامین الکریم صلی اللہ علیہ وسلم.