بستی، ہماری آواز: 15دسمبر(نامہ نگار) اترپردیش کے ضلع بستی کوتوالی پولیس نے بغیر اجازت کے دھرنے پر بیٹھے والے سماج وادی پارٹی(ایس پی) کے سابق وزیر سمیت 200کارکنوں کے خلاف نقض امن وامان وغیرہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔
پولیس ذرائع نے منگل کو یہاں بتایا کہ زرعی قوانین کے خلاف و کسانوں کی حمایت میں ایس پی کارکنوں نے احتجاج کیا تھا۔
اس ضمن میں سب انسپکٹر چندر بھوشن سنگھ نے ایس پی کے سینئر لیڈر و سابق وزیر رام پرساد چودھری کے علاوہ تقریبا 200کارکنوں کے خلاف 143،188 وغیرہ دفعات میں مقدمہ درج کرایا ہے۔