گورکھ پور، ہماری آواز: 14دسمبر(نامہ نگار)
پروانچل میں ریلوے مسافروں کے لیے ایک خوش آئند خبر ہے۔ مسافر ٹرینیں جلد چلائی جاسکتی ہیں۔ اس کے علاوہ پہلے سے چلنے والی خصوصی ٹرینوں میں بھی جنرل بوگیاں لگائی جائیں گی۔ ریلوے انتظامیہ نے ریلوے بورڈ کی ہدایت پر تیاریاں شروع کردی ہیں۔10 دسمبر کو ، شمال مشرقی ریلوے کے لکھنؤ ڈویژن کے ڈویژنل کمرشل مینجمنٹ میں تمام اسٹیشن منیجرز ، اسٹیشن سپرنٹنڈنٹس کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ اپنی جگہ پر تمام یو ٹی ایس (غیر محفوظ ٹکٹ کاؤنٹر) کاؤنٹرز اور اے۔ٹی۔وی۔ایم۔ (آٹومیٹک ٹکٹ وینڈنگ مشین) کو سگنل اور بجلی محکمہ سے رابطہ کر درست کروا لیں تاکہ اسے ریلوے بورڈ کی ہدایت پر کریش سے مربوط کرکے فوری طور پر چلائی جاسکے۔
حکم نامے کے بعد ریلوے انتظامیہ کی جانب سے بھی تیاریوں کا آغاز کردیا گیا ہے۔غالب گمان ہے کہ پیسنجر ٹرینوں کے چلن کا آغاز جنوری سے ہوسکتا ہے۔ دوسری طرف مکینیکل فیکٹری میں پیسنجر ٹرینوں کی بوگیوں کی بھی مرمت کی جارہی ہے۔ گورکھپور سے نرکٹیاگنج ، گورکھپور سے سیوان و چھپرا اور گورکھپور سے نوتنوا، گونڈا جانے والی پیسنجر ٹرینوں کے چلنے کی توقع ہے۔