پریاگ راج، ہماری آواز:14دسمبر(پریس ریلیز) مرکزی حکومت کے ذریعہ بنائے گئے نئے زرعی قوانین کی مخالفت میں پیر کو احتجاجی مظاہرہ پر بضد سماج وادی پارٹی(ایس پی) کے 200سے زیادہ کارکنوں کو پولیس نے حراست میں لیا۔
کسانوں کے حمایت میں پریاگ راج میں ایس پی لیڈروں و کارکنوں نے آج کچہرہ اور ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ دفتر کے باہر احتجاج کیا۔
اس دوران کارکنوں نے وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کے مخالف نعرے بازی بھی کی۔