نئی دہلی، ہماری آواز: 14دسمبر(پریس ریلیز)
شاہین باغ مظاہرہ ملک میں جمہوری کردار کا آئینہ داربن کر ابھرا ہے۔
ان خیالات کا اظہار پروفیسر اخترالواسع نے سی۔اے۔اے۔ اور این۔آر۔سی۔ مظاہرہ کے ایک برس مکمل ہونے کے موقع پر جاری ایک پریس بیان میں کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس احتجاج کی ایک خوبی یہ تھی کہ اس میں ہندوستانی مسلمانوں کی عورتوں نے گھرسے باہر نکل کر اس میں بھرپور حصہ لیا اوریہ ثابت کردیا کہ یہ جو بات کہی جاتی ہے کہ مسلم عورتوں کو گھروں میں قید رکھا جاتا ہے اور یہ تاثر کہ انہیں کسی چیز کا شعور نہیں، کسی چیزکی جانکاری نہیں ہوتی،ان خواتین نے ان تمام مفروضات کو غلط ثابت کردیا اور دنیا کو بتادیا کہ وہ اپنے سیکولر کردار کو بچانے کے لئے ہر طرح کی قربانی دینے کو تیار ہیں اور یہ قربانی بغیر سوچے سمجھے نہیں دی جاسکتی۔