سندیلہ/ہردوئی (یاسر عبدالقیوم)حضرت سید عبدالقادر جیلانی رحمتہ اللہ علیہ کی نابغہ روزگار شخصیت کے تعلق سے گزشتہ شب جشن منعقد ہوا۔ محلہ ملکانہ واقع معین خان کی رہائش گاہ پر تحریک پرچم محمدی کے زیر اہتمام منعقدہ جشن میں فرید الدین احمد قادری نے اپنے صدارتی خطاب میں سر تاج الاولیاء حضرت سید عبدالقادر جیلانی رحمتہ اللہ علیہ کی حیات و خدمات پر روشنی ڈالی، حاضرین کو نصیحت کرتے ہوئے کہا کہ سید عبدالقادر جیلانی رحمتہ اللہ علیہ سے سچی محبت و عقیدت کا تقاضہ یہ ہے کہ ان کی زریں تعلیمات پر عمل پیرا ہو کر ان کی مبارک زندگی کو اپنی زندگیوں میں اتارا جائے، درگاہ ساغر میاں کے سجادہ نشین معیز الدین احمد ساغری چشتی نظامی نے کہا ماہ ربیع الاول خاتم الانبیاء سید المرسلین رحمۃ للعالمین حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کی ولادت و وفات کا مہینہ ہے، اور ماہ ربیع الثانی میں لوگ محبوب سبحانی حضرت عبدالقادر جیلانی رحمتہ اللہ علیہ اور محبوب الٰہی حضرت خواجہ نظام الدین اولیاء رحمۃ اللہ علیہ سے اپنی عقیدت و محبت کے اظہار کے لئے مختلف انداز میں پروگرام منعقد کرتے ہیں، مدرسہ گلشن وارثیہ میں منعقد جشن میں مدرسے کے ناظم محمد ادریس وارثی نے خطاب کیا، انہوں نے کہا اولیاء عظام اللہ کے دوست اور نبی علیہ الصلوۃ والسلام کی تعلیمات کو اپنے کردار و عمل سے عام کرنے والے برگزیدہ بندے ہیں، اولیاء کرام نے دینی خدمات اور مصطفوی ہدایات کی اشاعت کے لیے اپنی زندگیاں وقف کر دی تھیں، انہوں نے کہا بزرگوں کی صحبت راہ ہدایت کی رہنمائی کرتی ہے، قاری شکیل وارثی نے اپنے خطاب میں کہا کہ سر تاج الاولیاء سید عبدالقادر جیلانی رحمتہ اللہ علیہ نے بندگان خدا کو تقوی اپنانے اور جھوٹ، خیانت، بدعہدی غرض ہر طرح کی برائیوں سے اجتناب کی تلقین کی، صوفی احتشام ڈاکٹر زبیر صدیقی نے بھی تبادلہ خیال کیا، جشن کا آغاز قاری توقیر کی تلاوت سے ہوا، اس موقع پر ماسٹر سلیم وارثی ،نسیم وارثی، غلام حسین وارثی، معین وارثی ، حافظ شرف الدین ،حافظ غفران وغیرہ بطور خاص موجود رہے۔
متعلقہ مضامین
ملعون وسیم رضوی کی عرضی خارج کرنے کی علما نے کی اپیل
گوپامؤ/ ہردوئی: 19 مارچ، ہماری آواز(یاسر قاسمی)ملعون وسیم رضوی کی عرضی کی مذمت کرتے ہوئے گوپامؤ کے علماء نے عرضی خارج کرنے کی سپریم کورٹ سے اپیل کی ہے، جمعیت علماء گوپامؤ کے صدر مولانا محمد شاہد قاسمی نے اپنے خطاب میں کہا اس مقصد سے عرضی داخل کرنا کہ قرآن کی آیتوں پر پابندی […]
جمیعت علماء دہلیا کا قیام، عہدیداران کا ہوا انتخاب
پہانی / ہردوئی: ہماری آواز(اسماعیل ندوی) جمعیت علماء پہانی کے تحت موضع دہلیا واقع مدرسہ معہد الفردوس میں ایک میٹنگ منعقد ہوئی، جس میں ذیلی شاخ جمعیت علماء دہلیا کا قیام و عہدیداران کا انتخاب عمل میں آیا، میٹنگ میں پہانی یونٹ کے صدر مولانا عطاءاللہ قاسمی بحیثیت مشاہد موجود رہے۔بعد نماز ظہر منعقدہ میٹنگ […]
عرس واحدی طیبی کی تیاریاں شروع
بلگرام ہردوئی : 20 ستمبر، نمائندہ (طریق احمد)بلگرام قصبہ کے محلہ صلحاڑہ واقع خانقاہ واحدیہ طیبیہ طاہریہ میں 23 ستمبر سے شروع ہونے والے عرس کی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں۔ عرس 23 ستمبر سے شروع ہوکر 25 ستمبر کو اختتام پزیر ہوگا۔ عرس میں دور دراز علاقوں سے عقیدت مند شامل ہونے آتے ہیں۔ […]


