نئی دہلی ہماری آواز
کسان رہنما گورم سنگھ نے کہا کہ حکومت پنجاب سے آنے والے کسانوں کی بہت ساری ٹرالیوں کو روک چکی ہے۔ ہم حکومت سے اپیل کرتے ہیں کہ کسانوں کو دہلی پہنچنے کی اجازت دی جائے۔کمال پریت نے کہا کہ حکومت نے ہمیں تقسیم کرنے کی پوری کوشش کی۔ ہم فتح تک پرامن مظاہرہ کریں گے۔ 14 دسمبر کو بہت سے کسان رہنما سنگھو بارڈر پر اکٹھے ہوں گے اور بھوک ہڑتال کریں گے۔ ہمارا مطالبہ ہے کہ تینوں قوانین کو واپس لیا جائے۔ ہم کسی بھی قسم کی تبدیلی کے حامی نہیں ہیں۔
دوسری طرف کسانوں کے رہنماؤں کی طرف سے تحریک کو تیز کرنے کے اعلان کے پیش نظر پولیس نے ملک کے دارالحکومت دہلی کے سنگھو بارڈر پر سیمنٹ کی بیری کیڈز پر زنجیر کے ساتھ تالہ لگا دیا ہے۔تاکہ بیریکیڈ کو ہٹایا یا توڑا نہ جا سکے۔ سیکیورٹی بڑھانے کے لئے پولیس نے پہلے کیچڑ سے بھری ڈمپر بیریکیڈز اور پھر سیمنٹ بیریکیڈز لگائے ہیں۔