شمالی مشرقی بھارت

نکسلیوں کے ذریعہ لگایا گیا آئی۔ای۔ڈی۔ بم پھٹا، ایک افسر شدید زخمی

چھتیس گڑھ(ہماری آواز): چھتیس گڑھ کے سکما ضلع میں پلوڈی کیمپ کے قریب نکسلیوں کے ذریعہ لگائے گئے آئی۔ای۔ڈی۔ بم کی بازیابی کے بعد غیر فعال کرنے کے دوران پھٹ گیاجس سے سی۔آر۔پی۔ایف۔ کوبرا بٹالین 208 کے اسسٹنٹ کمانڈنٹ جے۔ڈی۔ وکاس کمار شدید زخمی ہوگئے۔ پولیس کو موصولہ اطلاع کے مطابق سی۔آر۔پی۔ایف۔ کوبرا بٹالین 208 کے سپاہی سکما ضلع کے کستارام علاقے کے تلاش میں نکلے تھے۔ دریں اثنا نکسلیوں کے ذریعہ نصب ایک IED بم برآمد ہوا جو غیرفعال(ڈیفیوز) کرنے کی کوششوں کے درمیان ہی پھٹ گیا اور سی۔آر۔پی۔ایف۔ کوبرا بٹالین 208 کا اسسٹنٹ کمانڈنٹ جے ڈی وکاس کمار شدید زخمی ہوگئے۔ یہ واقعہ سکما کے علاقے کستارام میں پیش آیا۔ پولیس علاقے میں سرچ آپریشن چلا رہی ہے۔

اپنے وہاٹس ایپ پر تازہ ترین خبریں پانے کے لیے یہاں کلک کریںْ!

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے