اڈیشہ (ہماری آواز) اوڈیشہ کے ملکانگیری میں سکیورٹی فورسز کے ساتھ مقابلے میں دو نکسلی ہلاک ہوئے۔ نکسلیوں میں ایک خاتون بھی شامل ہے۔ پولیس نے بتایا کہ اوڈیشہ میں مالکنگیری کے سوابھیمان انچل کے جنگلات میں سیکیورٹی فورسز اور نکسلیوں کے مابین ایک مقابلہ ہوا۔ اس مقابلے میں دو نکسلی ہلاک ہوگئے ہیںجس میں ایک خاتون بھی شامل تھی۔
ملکانگیری پولیس نے بتایا کہ خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر ملکانگیری پولیس نے بی۔ایس۔ایف۔ ، ایس۔او۔جی۔ اور ڈی۔وی۔ایف۔ کی مشترکہ کارروائی کا آغاز کیا۔ اس دوران نکسلیوں نے سیکیورٹی فورسز پر فائرنگ شروع کردی۔ جس کے بعد فوجیوں نے جوابی کارروائی کی۔دونوں اطراف سے فائرنگ رکنے کے بعد ملکانگیری پولیس مکمل سیکیورٹی کے ساتھ موقع پر پہنچی ، انہوں نے وہاں ماؤوادیوں کی لاشیں دیکھیں۔پولیس نے جائے وقوعہ سے دو بندوقیں، چار گولیاں اور ماؤواد ساہتیہ(ادب) برآمد کیا۔ ملکانگیری کے ایس۔پی۔ رشی کیش ڈی خلاری نے کہا ہے کہ موقع سے دو ماؤوادیوں کی لاش برآمد ہوئی ہے۔ جائے وقوعہ پر سرچ آپریشن جاری ہے۔