ہردوئی

جمعیت علماء گوپامئو کے تحت میٹنگ منعقد، بقیہ عہدیداران کا انتخاب عمل میں آیا

ہردوئی ہماری آواز (یاسر قاسمی) جمیعت علماء ہند کی گوپا مئو شاخ کے زیر اہتمام مدرسہ اصلاح المسلمین میں اراکین کی ایک میٹنگ منعقد ہوئی،  ضلعی نائب صدر مولانا محمد حسن قاسمی کی زیر صدارت منعقدہ میٹنگ میں باقی ماندہ عہدیدار ان کا انتخاب عمل میں آیا۔مقامی صدر مولانا محمد شاہد قاسمی کی صدارت میں منعقد ہ انتخابی میٹنگ میں مولانا شمس الدین قاسمی سرپرست ، مولانا محمد عرفان ندوی سرپرست دوم وقانونی مشیرکار ، مولانا حمایت اللہ ندوی و مولانا عبدالرحمن جامعی نائب صدور، مولانا محمد افضال ندوی، مولانا محمد عرفان ندوی، مولانا منیر حقی و مولانا محمد خالد قاسمی سکریٹری، حافظ محمد دلشاد خازن، مولانا محمد نوشاد خان ندوی میڈیا  انچارج، مولانا محمد صدیق قاسمی معاون مشیر کار اور مولانا عبدالجبار ندوی ترجمان منتخب ہوئے، میٹنگ کی نظامت مقامی جنرل سکریٹری مولانا محمد عمران ندوی نے کی۔

اپنے وہاٹس ایپ پر تازہ ترین خبریں پانے کے لیے یہاں کلک کریںْ!

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے