مہراج گنج: 4 اکتوبر ، ہماری آواز(رمضان امجدی)
کل بتاریخ ٢٥ صفر المظفر ١٤٤٣ ھ بروز یکشنہ کو فخرالمساجد پرسونی بازار میں عرس رضوی کا پروگرام حضرت مولانا محمد طاھر صاحب عزیزی کی سرپرستی میں منعقد ھوا جملہ عاشقان اعلیحضرت نے بعد نماز ظھر قرآن خوانی وفاتحہ میں حصہ لیا۔اللہ کے مقدس کلام کی تلاوت سے پروگرام کاآغازھوا پھر منقبت اعلیحضرت مولوی خورشید نے بڑے اچھے انداز میں پیش کیا ، پھر حضرت مولانا فخر الدین غوثی نے اعلیٰ حضرت علیہ الرحمہ کے حیات وخدمات پر سیر حاصل گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اعلیٰ حضرت علم و فضل کے ماہ درخشاں تھے ،حضرت مولانا کوثر امام قادری نے اپنے خطاب میں کہا کہ اعلیٰ حضرت علیہ الرحمہ نے ایک ہزار سے زائد کتابیں تصنیف فرما کر امت مسلمہ پر احسان عظیم فرمایا ہے آپ کی اس خدمات کو رہتی دنیا تک یاد کیا جائے گا و مولانا نور الزماں صاحب نظامی نےاعلیحضرت کے علمی وادبی کمالات اور عشق رسول پر روشنی ڈالی
پھر صلاة وسلام کے بعد ٢ بجکر ۳۰ منٹ پر حضرت حافظ و قاری تاج الدین صاحب قل شریف کی تلاوت فرمائی اور آخر میں حضرت مولانا سمیع اللہ صاحب نوری کی دعا پر پروگرام کا اختتام ھوا۔
رپورٹ۔۔ محمدرمضان امجدی