سیاسی گلیاروں سے قومی خبریں

حکومت کسانوں کے مفادات کے تحفظ کے لیے پرعزم، جوابات کا انتظار: مرکزی وزیر

ہماری آواز دہلی

نئی دہلی، 12 دسمبر (پریس ریلیز) زراعت اور کسانوں کی بہبود کے مرکزی وزیر نریندر سنگھ تومر نے آج کہا کہ حکومت زراعتی قوانین میں کسانوں کے مفادات کے تحفظ کے لئے پرعزم ہے اور اس کے لئے کھلے ذہن سے بات کر رہی ہے۔

مسٹر نریندر سنگھ تومر نے یہاں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی حکومت نے قانون میں ترامیم کے ذریعہ کاشتکاروں کے پیروں میں پڑی مارکیٹ کی بیڑیاں کھولنے کا کام کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ احتجاجی کسانوں کو زراعت سے متعلق تین قوانین پر اعتراض ہے، تو حکومت بھی ان سے بات کرنے اور ان کے اعتراضات کا ازالہ کرنے کے لئے کھلے ذہن سے تیار ہے۔

اپنے وہاٹس ایپ پر تازہ ترین خبریں پانے کے لیے یہاں کلک کریںْ!

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے