مہاراشٹرا

حضرت غیاث میاں کی گرفتاری کی رضا اکیڈمی نے کی سخت لفظوں میں مذمت

حضرت غیاث میاں (کالپی شریف) کی گرفتاری ہماری حرمت پر حملہ ہے۔الحاج محمد سعید نوری

ممبئی۔پریس ریلیز2اکتوبر رضااکیڈمی کے بانی و سربراہ اسیر مفتئ اعظم الحاج محمد سعید نوری صاحب نے حضرت غیاث میاں صاحب کی گرفتاری پراپنی برہمی کا اظہار کرتے ہوئے سخت لفظوں میں مذمت کی ہے ایک بیان میں رضا اکیڈمی کے سربراہ نے کالپی شریف کے صاحب سجادہ حضرت غیاث میاں کی فوری رہائی کامطالبہ بھی کیا ہے انہوں نے کہا کہ یہ گرفتاری ہماری سمجھ سے بالاتر ہے اس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے کیونکہ حضرت غیاث میاں صاحب کی اہلسنت والجماعت میں ایک اچھی خاصی پہچان ہے وہ اہلسنت والجماعت کی نظر میں کافی مقبول ہیں ان کی باتوں پر اہلسنت والجماعت عمل بھی کرتے ہیں ایسا لگتا ہے کہ یوپی پولیس جان بوجھ کر ماحول کو خراب کرنے کے درپے ہے مقتدر علمائے کرام کی گرفتاری قابل مذمت ہے ماضی میں اس طرح کی کوشیش اکثر کی جاتی رہی ہیں جو ناکام بھی ہوئی ہیں رضا اکیڈمی کے سربراہ نے کہا کہ یوپی پولیس کا رویہ حضرت غیاث میاں کے تئیں انتہائی افسوس ناک ہے ہم اس گرفتاری پر اپنی برہمی کا اظہار کرتے ہیں اور کرتے رہیں گے اور اس وقت تک خاموش نہیں بیٹھیں گے جب تک حضرت غیاث میاں صاحب کو رہا نہیں کیا جاتا سوشل میڈیا کے ذریعے یہ بھی خبر موصول ہورہی ہے کہ حضرت غیاث میاں پر یوپی پولیس نے ہتھیاروں کی برآمدگی کا بھی ذکر کیا ہے جو سمجھ سے باہر ہے پہلی فرصت میں ہم اس بات کو سرے سے نہیں مانتے کیوںکہ جو شخص ناجائز ہتھیاروں کے سخت خلاف ہو وہ شخص ہتھیار کیسے رکھ سکتا ہے ہم تو اتنا ہی کہیں گے کہ یہ گرفتاری حضرت غیاث میاں کے وقار کو مجروح کرنے کی ناپاک کوشش ہے جیسا کہ سوشل میڈیا کے ذریعے یہ بات صاف ہے کہ یہ سجادگی کا معاملہ ہے رضااکیڈمی کے سربراہ نے کہا کہ سبھی خوش عقیدہ خانقاہوں کو ملکر آواز بلند کرنی چاہیۓ کیونکہ یہ صرف حضرت غیاث میاں صاحب کا تنہا مسئلہ نہیں ہے سبھی خوش عقیدہ خانقاہوں کا مسئلہ ہے جس طریقے سے یوپی پولیس نے میاں کے ساتھ جو برتاؤ کیا ہے وہ جملہ خانقاہوں کیلئے لمحہ فکریہ ہے اتنی عظیم خانقاہ کے صاحب سجادہ کی گرفتاری کوئی معمولی بات نہیں ہے اگر آج ہم خاموش رہے تو یاد رکھنا خطرے کی گھنٹی سب کیلئے لٹکتی ہوئی نظر آۓ گی لہذا اٹھو اور اپنی کشتی کو ٹوٹنے سے بچالو۔
اخیر میں یوپی کی یوگی حکومت سے گزارش کرتے ہیں کہ جلد سے جلد حضرت غیاث میاں صاحب کو رہا کرے

اپنے وہاٹس ایپ پر تازہ ترین خبریں پانے کے لیے یہاں کلک کریںْ!

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے