راجستھان

اسکوٹی سے اسکول جارہی خاتون ٹیچر پر گرا بجلی کا تار، لوگوں کے سامنے جھلسی

بانسواڑہ (نامہ نگار)ہماری آواز
راجستھان کے بانسواڑہ میں ایک دردناک حادثہ سامنے آیا۔ جب اسکوٹی سے جارہی ایک خاتون پر بجلی کے تار گر گئے ، جس کی وجہ سے ٹیچر موقع پر ہی زندہ جل گئی۔ اور اس کی اسکوٹی بھی جل کر راکھ ہوگئی۔ کرنٹ کی زد میں آنے کے بعدخاتون تڑپ تڑپ کر زندہ جلتی رہی لیکن موقع پر موجود لوگ اسے بچانے کی جر ات نہ کرسکے۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق بانسواڑہ کے باگیڈورہ کی رہائشی خاتون ٹیچر پمل پاٹیدار جمعرات کی صبح دس بجے کے قریب اسکوٹی پر سوار ہوکر نوگامہ میں ندی کے پاس سے گذر رہی تھی کہ اسی دوران اوپر سے گزر رہی بجلی کی تار ٹوٹ گئی اور اسکوٹی کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔حادثے کے وقت ہلکی ہلکی بارش ہو رہی تھی۔اس وجہ سے سڑک گیلی تھی۔ سڑک پرکرنٹ کے پھیلاؤ کے خوف سے کوئی بھی قریب نہیں جا سکتا تھا تو لوگوں نے بجلی کی فراہمی بند کرنے کے لیے پاور آفس میں فون کر اطلاع دی اور پولیس کو بھی بلایا۔اطلاع ملنے پر پولیس اور انتظامیہ کی ٹیم موقع پر پہنچی اور خاتون کی لاش کو ہسپتال کے مردہ خانے میں رکھا۔ پولیس نے پوسٹمارٹم کروا کر نعش کو لواحقین کے حوالے کردیا۔

اپنے وہاٹس ایپ پر تازہ ترین خبریں پانے کے لیے یہاں کلک کریںْ!

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے