ممبئی: 19 دسمبر، ہماری آواز
عروس البلاد ممبئی کی اقتصادی معاشی اور زر خیز سرزمین پر مفتیِ مہاراشٹر حضرت علامہ مفتی محمود اختر صاحب قبلہ کا قائم کردہ "امجدی رضوی دارالافتا،، معیاری اور انفرادی "شعبہء دارالافتا،، کے ساتھ روز افزوں ترقی پزیر ہے، جو فی الوقت عوام اہلسنت کے نت نئے مسائل کے حل کا مرجع و مرکز بنا ہوا ہے جہاں قوم کے پیچیدہ مسائل کا تدارک ہی نہیں بلکہ مفتیانِ کرام کی ٹیم بھی تیار کی جارہی ہے۔
رواں سال 18/ دسمبر بروز سنیچر 2021ء بمقام مسجد اسٹریٹ رضوی امجدی دارالافتا والی گلی بھنڈی بازار ممبئی3 میں 2012ء سے لیکر 2020ء تک فارغ ہونے والے مفتیانِ کرام کو علماء و مشائخین خصوصاً قائد اہلسنت نبیرہء اعلیٰ حضرت جانشین حضور تاج الشریعہ حضرت علامہ الحاج الشاہ مفتی محمد عسجد رضاخان صاحب قبلہ، و، نبیرہء حضور صدر الشریعہ خلیفہء حضور تاج الشریعہ محمود العلما حضرت علامہ مفتی محمود اخترصاحب صاحب، تاج الفقہا خلیفۂ حضور تاج الشریعہ حضرت علامہ مفتی محمد اختر حسین علیمی جمدا شاہی بستی، اور خلیفۂ حضور تاج الشریعہ حضرت علامہ مفتی محمد عاشق حسین کشمیری بریلی شریف، کے ہاتھوں سند و دستار تخصص فی الفقہ سے نوازا گیا۔پروگرام میں عروس البلاد کے کثیر تعداد میں مفتیانِ کرام علمائے عظام ائمہ مساجد اور عوام اہلسنت نے شرکت فرمائی۔ میں بڑا مشکور ہوں دیوانۂ حضور محدث کبیر محب مکرم حضرت علامہ مولانا عبد الکلام قادری امجدی صاحب زید مجدہ کا جن کے توسط سے پروگرام میں شرکت کا موقع ملا، اگرچہ اس وقت پروگرام لاسٹ مومنٹ پے تھا مگرپھر بھی بہرحال شرکت ہوگئی میں انکا بے پناہ ممنون و مشکور ہوں ۔ مگر اس بات پر سدا افسوس رہے گا کہ بکثرت ازدحام کے سبب ان سے ملاقات نہ ہوسکی۔ ہمارے بہت سے قدیم بچھڑے احباب حضرت مولانا غلام محی الدین صاحب امجدی بستی، حضرت حافظ و قاری مولانا شعبان صاحب امجدی اور مولانا سفیان امجدی صاحب وغیرہم سے ملاقات ہوئی، بہت خوشی ہوئی مولیٰ سب کو شاد و آباد رکھے اور خدمتِ دین متین پر گامزن رکھے آمین
محمد امیر حسن امجدی رضوی
مقیم حال: اندھیری ویسٹ ممبئی
mob: 8887886045