بلرام پور سدھارتھ نگر مذہبی گلیاروں سے

گستاخیوں کا جواب دینے کے لئے ہمارے علمائے کرام تیار

فیس بک، ٹوئیٹر، دیگر سوشل سائٹوں پر گستاخیاں کرنے والوں کو ہر طرف سے جواب دیا جائےگا۔

سدھارتھ نگر(محمدقمرانجم فیضی)

سوشل میڈیا،پرنٹ میڈیا،اور الیکٹرانک میڈیا پر آئے دن حضور اکرم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم، دین اسلام،قرآن کریم،بزرگان دین کی جو توہین کی جارہی ہے اس کے سدباب کیلئے لائحہ عمل تیار کیا جائے اور علماء کرام گستاخیوں کا جواب دینے کے لئے تیار ہیں، جس طرح سے ہندوستان اور دیگر ممالک میں کچھ شر پسند عناصر پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وسلم کی شان اقدس میں گستاخیاں کر رہے ہیں وہ لائق مذمت ہے ان گستاخان رسول کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔فیس بک، ٹوئٹر، وہاٹس اپ، یوٹیوب، پر جو بھی گستاخی کرے گا۔اس کے خلاف کارروائی ضروری کی جائے گی ۔ جیسا کہ حضور معین المشائخ اور بانی و سربراہ رضا اکیڈمی الحاج محمد سعید نوری صاحب قبلہ ان گستاخان رسول کی سرکوبی کیلئے سرگرم عمل ہیں، وہ قابل قدر پیش رفت ہے، ہم اپنے ان بزرگوں کو تہہ دل سے مبارکباد پیش کرتے ہیں۔مذکورہ باتیں رضا اکیڈمی ضلع گونڈہ کے صدر حضرت علامہ مفتی اسرار احمد فیضی واحدی صاحب قبلہ نے کہی۔
اور حافظ و قاری پروفیسر ارشدخان رضوی منیجر اے جی انٹرنیشنل اسکول فیروزآباد نے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تحفظ ناموس رسالت صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم اور قرآن کریم نیز بزرگان دین کی شان میں جو بھی توہین کرے گا اس کا جواب ہم ضرور دیں گے انہوں نے مزید کہا کہ ہم قائد اہلسنت محافظ ناموس رسالت الحاج محمد سعید نوری جنرل سکریٹری رضااکیڈمی ممبئی، اور حضرت سید معین میاں صاحب قبلہ کے لئے ہمہ وقت حاضر رہیں گے اور جب جب یہ اشخاص ہمیں آواز دیں گے ہم ان کی آواز پر لبیک کہتے رہیں گے ۔جب کہ اسمبلی حلقہ قیصر گنج گونڈہ کے امیدوار حضرت علامہ اعظم حشمتی صاحب نے کہا کہ الحاج محمد سعید نوری صاحب اور حضور معین المشائخ مدظلہ العالی اپنے آپ کو تنہا بلکل محسوس نہ کریں پوری امت مسلمہ آپ کیلئے ہر میدان میں کھڑی ہوئی ہے ہم سب آپ کے شانہ بشانہ کھڑے ہوئے ہیں اور کھڑے رہیں گے اور ہم اس وقت تک چین وسکون کے ساتھ نہیں بیٹھیں گے جب تک ہمارے بزرگوں اور پیغمبر اسلام کی توہین بند نہیں کی جاتی ہم اس کے سدباب کیلئے ہر قربانی دینے کو تیار ہیں۔۔اور تیار رہیں گے۔اس کے علاوہ حضرت علامہ مولانا خالدرضا ازہری نے اپنے بیان میں کہا کہ ہم رضا اکیڈمی ممبئی کے جنرل سیکرٹری حضرت الحاج سعید نوری صاحب قبلہ کا تہہ دل سے شکر گزار ہیں کہ آپ ہر طرح سے تحفظ ناموس رسالت کے لئے کوشاں رہتے ہیں، اور آپ ناموس رسالت کی حفاظت و صیانت کے لئے ہیمشہ گستاخان رسول سے برسر پیکار رہتے ہیں۔اور آپ نے مزید کہا کہ آج مسلمانوں کا وقار اور عزت ہے تو اس لئے کہ ہم سبھی مسلمان ہیں۔اگر ہمارے نام کے آگے سے لفظ مسلمان، یا لفظ مومن ختم کردیا جائے تو ہماری عزت ،حیثیت کیا ہے۔ ہم کچھ بھی نہیں ہیں۔مومن کا مطلب ہی ناموس رسالت کا پہریدار ہوتا ہے تبھی تو امام عشق ومحبت سیدی سرکار اعلی حضرت رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں، مومن وہ ہے جو ان کی عزت پہ مرے دل سے۔تعظیم بھی کرتا ہے نجدی تو مَرے دل سے۔۔جب کہ مولانا عبدالرشید مصباحی جنرل سکریٹری رضااکیڈمی گونڈہ نے کہا کہ اگر ہم ناموس رسالت کی حفاظت نہیں کرسکتے تو پھر ہمیں اس دنیا میں جینا بےکار ہے۔کیونکہ سچا مومن وہی ہے جو اپنی جان، اولاد،مال، ماں، باپ، دوست و احباب سے زیادہ نبئی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم سےمحبت کرے۔

اپنے وہاٹس ایپ پر تازہ ترین خبریں پانے کے لیے یہاں کلک کریںْ!

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے