سدھارتھ نگر

علامہ کیفی صاحب کے تقریب سالانہ فاتحہ کی تکمیل

ممتازالادباء مفکر ملت حضرت علامہ شاہ محمد قادری کیفی بستوی علیہ الرحمہ (سابق نائب صدرالمدرسین جامعہ اہل سنت امدادالعلوم مٹہنا کھنڈسری سدھارتھ نگر یوپی انڈیا) کے سالانہ فاتحہ کا اہتمام مورخہ 6/ جمادی الاولیٰ 1443ھ مطابق 11/ دسمبر2021ء بروز سنیچر ان کے دولت کدہ پر ان کے صاحبزادگان بالخصوص مولانا شاہ عالم کیفی کی نگرانی میں ہوا۔
دوپہر میں اساتذۂ جامعہ مٹہنانے حضرت کے دولت کدہ سے نکل کر ان کے ذاتی باغ ( گاؤں کی مغربی سمت جہاں حضرت علیہ الرحمہ کا مرقد انور ہے) میں پہنچ کر فاتحہ خوانی اور دعائیں کیں یعنی حضرت علیہ الرحمہ کی روح کو ایصال ثواب کیا گیا ۔
بوقت شام حضرت کی یادمیں مختصر پروگرام منعقد ہوا، جس میں جامعہ کے طلبہ اور اساتذہ شریک رہے۔ تلاوت کلام اللہ ہوئی، بعدہ نعت اور راقم الحروف کا مختصر بیان ہوا، پھرمنقبت کا دورچلا اس کے بعدہ مہمان خطیب حضرت مولانا *صاحب علی صاحب چترویدی* سربراہ اعلیٰ دارالعلوم امام احمدرضا بندیشرپور، اسکا بازار کا جامع خطاب ہوا، انھوں نے مختصرسے وقت میں صاحب تذکرہ سے متعلق سامعین کو بہت ساری معلومات دینے کی کوشش کی اور اس میں زیادہ حدتک کامیاب بھی رہے، موقع محل اور وقت کی قلت دامن گیرہونے کی وجہ سے موصوف اپنے خاص فن کا اظہار نہ کرسکے جس کا احساس سامعین کو بھی رہا!
صلات وسلام اور دعاؤں پر مجلس کا اختتام ہوا، شیرینی تقسیم کی گئی، بعدہ علما، طلبہ اور سامعین کھانا کھاکر اپنے اپنے گھروں کو روانہ ہوئے۔

خاک پاے مفکر ملت
ازہرالقادری

جامعہ اہل سنت امدادالعلوم مٹہنا
کھنڈسری سدھارتھ نگر یوپی انڈیا۔
9559494786

اپنے وہاٹس ایپ پر تازہ ترین خبریں پانے کے لیے یہاں کلک کریںْ!

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے