کل بتاریخ 11 دسمبر بروز ہفتہ بعد نماز عشاء نظامی کانفرنس منعقد ہوا جس کی سرپرستی پیر طریقت رہبر شریعت اولاد غوث الاعظم حضور سید حفیظ الدین قادری عرف پرویز بابو سجادہ نشین خانقاہ عالیہ قادریہ فخریہ پرسونی بازار نے کی صدارت قائد ملت رئیس المدرسین استاذی الکریم حضرت قاری محمد عظیم الدین نظامی امجدی صاحب قبلہ صدر المدرسین دارالعلوم ہذا نے کی قیادت اولاد رسول حضور سید امتیاز احمد قادری کانپور نے کی خطاب کرتے ہوئے احسن القراء حضرت قاری محمد علی نظامی استاد دارالعلوم ہذا نے کہا کہ حضور صوفی صاحب قبلہ کی زندگی سنت پر گزری حضور صوفی صاحب قبلہ محدث مفکر مصنف مدرس کے بادشاہ تھے۔
اور خطاب کرتے ہوئے خطیب پروانچل حضرت مولانا محمد وسیم اختر عزیزی صاحب قبلہ سربراہ اعلیٰ دارالعلوم ہذا نے کہا دنیا میں جس طرح ہم لوگ اللہ کے نیک بندوں کی یاد مناتے ہیں اور ان کی سیرت طیبہ کو بیان کرتے ہیں انشاء اللہ یہ عقیدت میدان محشر میں ہمارے لئے ذریعے نجات ہوگی۔
جبکہ تلاوت حافظ محمد سمیع الدین نظامی متعلم دارالعلوم ہذا اور نظامت حافظ رعاب علی نظامی متعلم دارالعلوم ہذا نے کی نعت و منقبت بلبل گوبند پور حضرت حافظ محمد آفتاب عالم نظامی استاد دارالعلوم ہذا حافظ ارشد رضا نظامی متعلم دارالعلوم ہذا مولوی نبی احمد نظامی متعلم دارالعلوم ہذا نے پیش کی صلوٰۃ وسلام اور حضور سید صاحب قبلہ کی دعاء پر اختتام پذیر ہوا
اس موقع پر حضرت مولانا اصحاب عالم علیمی حافظ محمد عدنان نظامی صدام حسین جمال احمد راعین محمد اسلم ماسٹر محمد اکرم نظامی ماسٹر اختر علی سبحانی عیش محمد چودھری حاجی خلیل احمد اطیع اللہ سلامت علی محمد احمد نظامی سمیت درجنوں افراد موجود رہے۔

رپورٹ: محمد سمیع الدین نظامی، متعلم دارالعلوم ہذا
6392149162