بستی: 11 دسمبر، ہماری آواز
دارالعلوم اہل سنت غوثیہ نظامیہ حسنی بانسکھور کلاں ضلع بستی یو پی کے گراؤنڈ میں محسن قوم وملت مرحوم معین الدین خان نظامی کے صاحبزادگان کی طرف سے ایک عظیم الشان عرس نظامی کا پروگرام ہوا جس میں ملک وملت کے نامور خطباء اور شعراء کرام نے شرکت کی اس پروگرام کی سرپرستی نبیرہ خطیب البراہین پیر طریقت حضرت علامہ الحاج الشاہ صوفی محمد سعید نظامی پرنسپل دارالعلوم اہل سنت غوثیہ رضویہ اگیاشریف سنت کبیر نگر اور صدارت حضرت علامہ مولانا زین العابدین نظامی پرنسپل دارالعلوم اہل سنت غوثیہ نظامیہ حسنی بستی اور نظامت حضرت مولانا صدام حسین سنت کبیر نگر نےکی جلسے کاآغاز حضرت قاری محمد ہاشم نظامی استاذ دارالعلوم علیمیہ جمدا شاہی کی تلاوت سے ہوا۔
جلسے کو خطاب کرتے ہوئے ماہر زبان وقلم حضرت علامہ کمال احمد علیمی نظامی نے کہاکہ حضور خطیب البراہین کا ظاہر وباطن ایک طرح تھا ظاہر میں دیکھ کر متاثر ہونے والا آدمی جب قریب ہوتاتھا اور آپ کے خلوتوں کو دیکھتا تھا تو اور قریب سے قریب تر ہوجاتا تھا آپ علم وعمل کے حسین سنگم تھے علم دین کے فروغ کے لیے آپ نے اپنے پوری زندگی وقف کردی اپنے سیرت وکردار سے آپ نے ایک زمانے کو اپنا دیوانہ بنالیا مجھ جیسے لاکھوں لوگ آپ کے دامن سے وابسطہ ہیں اورآج بھی آپ کا دل سے احترام کرتے ہیں
آپ ایک بافیض اور دین دار شیخ تھے آپ ذکر خدا اتنی کثرت کے ساتھ کرتے تھے کہ ہر پل آپ کی زبان پر اللہ ہی کاذکر تھا۔
آپ نے لوگوں کو دین حق پر عمل کرنے کی پوری زندگی تلقین کی۔
پروگرام کو خطاب کرتے ہوئے بزرگ عالم دین حضرت علامہ آفتاب احمد شیخ الحدیث دارالعلوم اہل سنت غوثیہ رضویہ اگیاشریف نے کھا کہ حضور خطیب البراہین ایک عالم باعمل تھے ولی کامل اور اپنے معاصرین میں ممتاز عالم دین تھے ان کے نقش قدم پر چل کر ہم اپنی زندگی میں نکھار پیدا کر سکتے ہیں۔
ادیب شھیر حضرت علامہ مولانا محمد طاھر القادری مصباحی نظامی شیخ الحدیث دارالعلوم اہل سنت غوثیہ نظامیہ حسنی نے اپنے خطاب میں کہا کہ حضور خطیب البراہین نے اپنی پوری زندگی نہایت سادگی کے ساتھ گزاردی آپ سنتوں کے اس قدر عامل تھے کہ ان کا عمل ان کی عادت ہو چکی تھی آپ کے زندگی کے جس پہلو کو دیکھیں اس میں سنتوں کی جھلک نظر آتی ہے۔
شعراء میں مولانا خورشید نظامی مہراجگنجوی مولانا شاہ عالم رضوی گورکھپوری حضرت قاری محمد طیش صاحب جمدا شاہی قاری محمد رفیق نظامی غلام غوث نظامی نے نعت و منقبت کے حسین گلدستے پیش کیے۔
اس علاوہ حضرت قاری امیر حسن جمدا شاہی حضرت مولانا صغیر احمد نظامی سدھارتھ نگر قاری محمد ابو طلحہ نظامی لوکی مولانا نیاز احمد مولانا علی اکبر سنت کبیر نگر قاری غیاث الدین مغلہاں مولانا نصیب الدین بیلی گڑھ مولانا محمد شعیب نظامی مولانا محمد رفیق نظامی قاری خیرالدین نظامی حافظ امتیاز احمد نظامی مہراجگنج ماسٹر محمد شعبان نظامی ماسٹر احسان اللہ سامانی مولانا انعام اللہ نظامی مولانا محب الرحمن اگیاشریف حافظ محبوب احمد اگیا حضرت علامہ ثناء المصطفیٰ نظامی حضرت قاری علی احمد حضرت قاری محمد اشرف دھانی نے شر کت کی
پر گرام کے انعقاد میں شھزدگان محسن قوم وملت الحاج معین الدین خان نظامی مرحوم حضرت قاری محمد سعد نظامی محمد زبیر نظامی محمد عمر نظامی نے مکمل کوشش کی اور اہم کردار ادا کیا۔
پروگرام کا اختتام صلاۃ و سلام اور نبیرہ خطیب البراہین حضرت علامہ مولانا الحاج الشاہ صوفی محمد سعید نظامی صاحب قبلہ کی دعاؤں پر ہوا۔