ممبئی: 10 دسمبر، ہماری آواز(ظفرالدین رضوی)
آج سنی بلال مسجد چھوٹا سوناپور ممبئی میں سوشل میڈیا پرنٹ میڈیا الیکٹرانک میڈیا پرپیغمبر اسلام، قرآن کریم،بزرگان دین کی جو توہین کی جارہی ہے اس کے سدباب کیلئے حضور معین المشائخ حضرت مولانا سید معین الدین اشرف اشرفی الجیلانی کی سرپرستی اور قائد ملت محافظ ناموس رسالت اسیر مفتئ اعظم الحاج محمد سعید نوری صاحب کی قیادت میں علمائے اہلسنت والجماعت کی ایک اہم نشست ہوئی۔ھالینڈ سے حضرت مولانا مفتی شفیق الرحمن عزیزی اور جامعہ علیمیہ جمداشاہی یوپی سے مفتی انوار احمد بغدادی پرنسپل جامعہ علیمیہ سنی بلال مسجد ممبئی میں تشریف لائے اس موقع پر مفتئ اعظم ہالینڈ مفتی شفیق الرحمن عزیزی نے کہا کہ آج بھارت اور دیگر ممالک میں جس طریقے سے کچھ شر پسند عناصر پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وسلم کی شان اقدس میں گستاخیاں کررہے ہیں وہ لائق مذمت ہے ان گستاخان رسول کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا جیسا کہ حضور معین المشائخ اور بانی و سربراہ رضا اکیڈمی الحاج محمد سعید نوری ان کی سرکوبی کیلئے سرگرم عمل ہیں ہم اپنے ان بزرگوں کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔مفتی انوار احمد بغدادی نے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم تحفظ ناموس رسالت اور قرآن کریم اور بزرگان دین کی شان میں جو بھی توہین کرے گا اس کا جواب ضرور دیں گے انہوں نے مزید کہا کہ ہم الحاج محمد سعید نوری اور سید معین میاں کے لئے ہمہ وقت حاضر رہیں گے اور جب جب یہ اشخاص ہمیں آواز دیں گے ہم ان کی آواز پر لبیک کہتے رہیں گے بغدادی صاحب نے مزید کہا کہ ہم آج یہاں پر اسی غرض سے آئے ہوئے ہیں ہم یہ بھی بتانا چاہتے ہیں کہ الحاج محمد سعید نوری اور حضور معین المشائخ اپنے آپ کو تنہا محسوس نہ کریں پوری امت مسلمہ آپ کیلئے ہر میدان میں کھڑی ہوئی ہے ہم سب آپ کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے اس موقع پر حضور معین المشائخ اور الحاج محمد سعید نوری صاحبان نے آیے ہوئے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا اور باور کرایا کہ ہم اس وقت تک چین وسکون کے ساتھ نہیں بیٹھیں گے جب تک ہمارے بزرگوں اور پیغمبر اسلام کی توہین بند نہیں کی جاتی ہم اس کے سدباب کیلئے ہر قربانی دینے کو تیار ہیں