ارکان اسلام کی پابندی سخت ضروری!علمائے کرام
میکرن والا(باڑمیر) 9دسمبر، ہماری آواز
علاقۂ تھار کی مرکزی وممتاز دینی درسگاہ "دارالعلوم انوارمصطفیٰ سہلاؤ شریف”کی تعلیمی شاخ:مدرسہ انوارقادریہ فیض جیلانی متصل درگاہ مخدوم قطب درس علیہ الرّحمہ میکرن والا کے وادئِ رحمت وانوار میں منعقدہ جلسۂ غوث اعظم میں خطاب فرماتے ہوئے جلسہ کے سرپرست وخطیب خصوصی نورالعلماء شیخ طریقت رہبرراہ شریعت حضرت علّامہ الحاج سیّد نوراللّٰہ شاہ بخاری مدّظلّہ العالی نے قرآن مقدّس کی آیت کریمہ "یاایّھاالذین آمنوااتّقواللّٰه وکونوا مع الصّٰدقین” کی تشریح وتوضیح کرتے ہوئے فرمایا: کہ "ایمان کے ساتھ ہم سبھی مسلمانوں کو چاہییے کہ تقویٰ وخشیّت ربّانی اپنے دلوں میں پیدا کریں اور ساتھ ہی ساتھ نیک لوگوں کی صحبت اختیار کریں،چنانچہ اس ضمن میں آپ نے اصحاب کہف کے واقعے کونفیس انداز میں بیان کر کے فرمایا کہ دیکھیے اصحاب کہف کے کتے نے سچوں کا دامن پکڑ لیا اور ان کی عزّت وناموس اور جان ومال کی پہدیداری کی تو اس کا صلہ اسے یہ ملا کہ اسے جنتی ہونے کی بشارت مل گئی اس لیے ہم غلامانِ مصطفیٰ اگر بزرگوں اور سچوں کے نقوش قدم پر چلتے ہوئے اپنے دلوں میں تقویٰ یعنی اللّٰہ کاخوف پیداکرلیں گے تو یقیناً ہمیں بھی دارین میں کامیابی مل جائے گی،کیونکہ اگر کسی بھی مسلمان کے دل میں خشیّت ربّانی پیدا ہوجائے تو وہ جملہ اوامر شرعیہ کا عامل اور منہیات سے پرہیز کرنے والا بن جائے گا”……ساتھ ہی ساتھ آپ نے موجودہ جلسوں کے اصل مقصد کی جانب لوگوں کی رہنمائی کرتے ہوئے فرمایا کہ "ہمارے ان جلسوں کا اصل مقصد یہی ہونا چاہیے کہ ہم اصلاح عقائد کے ساتھ اصلاحِ اعمال پر خصوصی زور اور دھیان دیں،کیونکہ ہمارے یہاں عقائد تو لوگوں کے کچھ حدتک درست ہیں پر اعمال میں زبردست کمی ہے، اس کمی کو ہمیں دور کرنے کی ضرورت ہے،ہم سبھی لوگوں کو خصوصاً تحریک نماز چلانی چاہییے اور لوگوں کو ارکانِ اسلام کی ادائیگی کی جانب راغب کرناچاہییے”……
سُمیر پور سے تشریف لائے خطیب شعلہ بار حضرت مولانا علیم الدّین صاحب قادری اشفاقی خطیب وامام:مدینہ مسجد سُمیر پور نے "بزرگوں کی عظمت اور نماز "کے عنوان پر شاندار خطاب کیا،آپ نے بزرگان دین بالخصوص حضور غوث اعظم رضی اللّٰہ تعالیٰ عنہ کی حیات طیبہ کے مختلف گوشوں بالخصوص آپ کی عبادت وریاضت پر خطاب کرتے ہوئے فرمایا کہ”ہمیں چاہییے کہ ہم اور آپ جن کے نام پر یہ جلسہ کررہے ہیں ان کے نقش قدم پر چلتے ہوئے ہم بھی انہیں کی طرح عبادت وریاضت میں اپنے اوقات صرف کریں بالخصوص نماز پنجگانہ پابندی کے ساتھ اداکریں”…جیلانی جماعت کے چیف خلیفہ حضرت مولانا الحاج سخی محمد صاحب قادری نے اپنی جماعت کی طرف سے جیلانی جماعت کے جلسوں میں شرکت کرنے والے سبھی سادات کرام وعلمائے ذوی الاحترام کاشکریہ اداکرنے کےساتھ کہا کہ”اس پورے علاقے بالخصوص "کھاوڑ”میں آج یہ جو علمی بہاریں نظر آرہی ہیں یہ سب صدقہ اور کرم ہے مجاہدتھار حضرت پیر سیّدکبیر احمدشاہ بخاری نّوّراللّٰه مرقدہ کا،جنہوں نے ۱۹۹۳ عیسوی میں دارالعلوم انوارمصطفیٰ قائم فرماکردنیائے سنّیت بالخصوص اس علاقے کے مسلمانوں پر بہت بڑا کرم فرمایا آج ان کے لگائے ہوئے باغ کے پودے اور گل بوٹے اس پورے علاقے کو اپنی خوشبو سے مہکارہے ہیں، اور ساتھ ہی ساتھ آپ نے جیلانی جماعت کی طرف سے باڑمیر شہر میں مدرسہ،اسکول وہاسپیٹل وغیرہ کی تعمیر کے لیے تاج فاؤنڈیشن کے نام سے جو زمین لی گئی ہے اس کی تعمیراتی خاکہ کو بھی لوگوں کے سامنے پیش کیا اور تاج فاؤنڈیشن کے مکمل عزائم کی تکمیل اور اس کی تعمیراتی کاموں کے لیے سبھی مسلمانوں بالخصوص جیلانی جماعت سے تعاون کرنے کی پرزور اپیل کی-
اس جلسہ میں ان حضرات نے بھی خطاب کیا-★حضرت مولانا جمال الدین صاحب قادری انواری مدرس:دارالعلوم انوارمصطفیٰ سہلاؤشریف،…★حضرت مولانا علی محمد صاحب قادری اشفاقی جودھہور…★حضرت مولانا محمّدیوسف صاحب قادری [خلیفہ جیلانی جماعت] دیراسر وغیرہم-
جب کہ خصوصی نعت خواں کی حیثیت سے مدّاح رسول حضرت حافظ وقاری محمدعطاؤالرّحمٰن صاحب قادری انواری جودھپور،اور واصف شاہ ہدیٰ قاری محمدعرس سکندری انواری نے شرکت کی-
نظامت کے فرائض مولوی ریاض الدّین سکندری انواری متعلم درجۂ فضیلت:دارالعلوم انوارمصطفیٰ سہلاؤشریف،اور نگرانی وانتظام وانصرام اور ضیافت کی ذمہ داری حضرت مولانا عطاؤالرّحمٰن صاحب قادری انواری [خلیفہ:جیلانی جماعت]،حضرت مولانا محمّدعلی انواری اورمولانا محمّدقاسم صاحب قادری انواری مدرّسین:مدرسہ انوارقادریہ فیضِ جیلانی میکرن والانے بحسن وخوبی نبھائی-
اس پروگرام میں خصوصیت کےساتھ یہ حضرات شریک ہوئے-
★حضرت پیر سیّدداون شاہ بخاری…★حضرت مولانامحمدشمیم احمدنوری مصباحی…★حضرت مولانادلاور حسین صاحب قادری…★حضرت مولانا عبدالسبحان صاحب مصباحی…★حضرت مولانا باقر حسین صاحب قادری انواری…★مولانا فخرالدین صاحب قادری انواری راناسر★مولانا عبدالسبحان قادری انواری سیائ★مولانا عبداللّٰہ انواری جام گڑھ…★قاری ارباب علی انواری…★مولانا حکیم سکندرعلی قادری انواری…★قاری قمرالدین انواری…★حافظ برکت علی قادری…★مولانا روشن الدین سہروردی انواری…★مولانا محمّدنصیر انواری تالسر★مولانا غلام محمّد سکندری انواری موہن گڑھ, وغیرہم-
یہ جلسہ صلوٰة وسلام،اجتماعی فاتحہ خوانی اور قبلہ پیر صاحب کی دعا پر اختتام کو پہنچا-