دہلی

اقلیتوں کاتحفظ فراہم کرنا ہماری اہم ترجیحات میں سے ہے: امانت اللہ خان

شاہین باغ/دہلی: 8 دہلی ہماری آواز
شیر اوکھلا امانت اللہ خان ایم۔ ایل۔ اے، حلقہ اوکھلا عام آدمی پارٹی نے کہا کہ تمام تر رکاوٹوں کے باوجود بلا تفریق وسائل زندگی مہیا کرنا دہلی گورنمنٹ کی ترجیحات میں شامل ہے،ماحول کو صاف ستھر ارکھنا ہم سب کی اجتماعی ذمہ د اری ہے،ان خیالات کا اظہا رایم ایل اے نے اس وقت کیا جب وہ لمرا ہومس شاہین باغ کی نئی آفس کی افتتاح کے موقعے پر آئے ہوئے تھے۔انھوں نے کہاکہ کوویڈ وبا کا خطرہ ابھی ٹلا نہیں ہے،مسلم سماج کو کسی طرح کی لاپرواہی نہیں برتنی چاہیے۔اقلیتوں کاتحفظ فراہم کرنا ہماری اہم ترجیحات میں سے ہے۔
مولانا مقبول احمد سالک مصباحی،بانی ومہتمم جامعہ خواجہ قطب الدین بختیا رکاکی،مدن پور کھادر نے کہا کہ مسلمانوں کو مایوس ہونے کی ضرورت نہیں ہے،صبر اور حوصلہ نے ہر ہر دور میں ہمیں سرخرو کیا ہے۔مولانا اقلیم رضا مصباحی،ڈائیریکٹر لمرا ہومس شاہین باغ جو اس پروگرام کے روح رواں تھے،انھوں نے تمام مہمانوں کاشکریہ ادا کیا،مولانا زین ا للہ نظامی،صدر غوثیہ فلاح ملت فاؤنڈیشن،جسولہ نے کہا کہ مسلمانوں کو اپنے حقوق کے لیے خود ہی جد وجہد کرنی ہوگی۔ایڈوکیٹ حسن اقبال سنگٹھن منتری عام آدمی پارٹی نے خصوصیت کے ساتھ محترم امانت اللہ خان ایم ایل اے کا خیر مقدم کیا۔فیتا کاٹ کر محترم امانت اللہ خان نے لمرا ہومس کی نئی آفس کاافتتاح کیا۔فرقان احمد،طلحہ ریاض اوران کے رفقا نے تمام مہمانوں کی ہر طرح سے خد مت کی اور سب کو خوش آمد ید کہا۔دیگر کارکنان میں انجینیر طارق امین،خالد رشید،مجاہد حسین،مظہر بھائی،قاسم بھائی،شاہنواز خان،شہباز خان،شاداب احمد،ذیشان خان،پر ویز ٓخان،اختر حسین،سید طیب عمر،ہمایوں اعظم ریٹائرڈ پولیس آفیسر قابل ذکر ہیں۔

اپنے وہاٹس ایپ پر تازہ ترین خبریں پانے کے لیے یہاں کلک کریںْ!

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے