راجستھان مذہبی گلیاروں سے

دنیا دارالعمل ہے،لہٰذا اعمال صالحہ پر خصوصی توجہ دیں!…علامہ پیر سید نوراللہ شاہ بخاری

سولنکیا،باڑمیر[پریس ریلیز]……………۶ دسمبر ۲۰۲۱ء بروز دوشنبہ مسلم نوجوان کمیٹی سولنکیا کے زیر اہتمام حضرت دودا فقیر کے آستانہ کے قریب جیلانی میدان میں منعقدہ عظیم الشان جلسۂ غوث اعظم دستگیر کو خطاب کرتے ہوئے جلسہ کے خصوصی خطیب نورالعلماء شیخ طریقت حضرت علّامہ الحاج سیّدنوراللّٰہ شاہ بخاری مدّظلّہ العالی مہتمم وشیخ الحدیث:دارالعلوم انوارمصطفیٰ سہلاؤشریف نے فرمایا کہ "یہ دنیا دارالعمل ہے لہٰذا ہم سبھی مسلمانوں کو چاہییے کہ اس دنیاوی زندگی کو غنیمت سمجھتے ہوئے اس میں زیادہ سے زیادہ اعمالِ صالحہ کرنے کی کوشش کریں،اللّٰہ وحدہ لاشریک نے ہم بندوں پر جو عبادتیں بھی فرض کیاہے ان کی ادائیگی ہم سبھی لوگوں پر ہرحال میں فرض ہے لہٰذا ہمیں چاہییے کہ کم از کم ہم فرائض کی ادائیگی توضروربالضرور کریں،یعنی نماز پنجگانہ کی پاندی کے ساتھ ماہ رمضان المبارک میں ہر حال میں روزہ رکھیں،اگر اللّٰہ عزّوجل نے ہمیں اور آپ کو صاحب استطاعت بنایا ہے تو حج وزکوٰة کی ادائیگی پر بھی خوب خوب توجہ دینے کی ضرورت ہے،اس کے ساتھ ہی ساتھ آپ نے اس علاقے میں مروّجہ کچھ غلط رسم ورواج کی جانب نشاندہی فرماتے ہوئے اصل مسائل سے لوگوِں کو واقف کرایا اور جملہ منہیات وخرافات اور غلط رسم ورواج سے لوگوں کو بچنے کی سخت تاکید کی-نیز آپ نے اپنے خطاب میں بزرگان دین بالخصوص حضور غوث اعظم رضی اللّٰہ تعالیٰ عنہ کی حیات بارزہ کے روشن اور تابناک پہلو سے لوگوں کو روشناش کرایا اور لوگوں کو بزرگان دین بالخصوص حضور غوث اعظم کے نقوش قدم پر چلنے کی تاکید فرمائی-
آپ کے علاوہ اور بھی معزز علمائے کرام نے خطابات کیے جب کہ نعت خوانانِ رسول نے بارگاہ رسالت مآب وبزرگانِ دین بالخصوص حضور غوث اعظم کی شان میں خراج عقیدت پیش کیا-
اس دینی ومذہبی پروگرام میں خصوصیت کے ساتھ ان حضرات نے بھی خطاب کیا-
★خطیب ہر دل عزیز حضرت مولانا جمال الدّین صاحب قادری انواری…★حضرت مولانا بلال احمد صاحب قادری بصرہ…★حضرت مولانا محمد یوسف صاحب قادری[خلیفہ جیلانی جماعت]دیراسر…★مولاناریاض الدیں صاحب سکندری انواری… اور واصف شاہ ہدیٰ حضرت حافظ وقاری محمّدعطاؤالرّحمٰن صاحب قادری انواری جودھپور،مدّاح رسول قاری محمّدعرس سکندری انواری وغیرہ نے نعت و منقبت کے نذرانے پیش کیے-
نظامت کے فرائض طلیق اللّسان حضرت مولانا علی محمّدقادری اشفاقی اور مکمل نگرانی وانتظام وانصرام وضیافت کی ذمہ داری حضرت مولانا محمّدحمزہ قادری انواری خطیب وامام جامع مسجد سولنکیوں کی بستی نے بحسن وخوبی نبھائی-
اس جلسہ میں درج ذیل حضرات نے خصوصیت کے ساتھ شرکت کی!
★ماہردرسیات حضرت مولانا محمدشمیم احمدنوری مصباحی…★حضرت مولانا دلاورحسین صاحب قادری صدرالمدرسین:دارالعلوم انوارمصطفیٰ سہلاؤشریف،…★حضرت مولانا باقر حسین صاحب قادری انواری،…★حضرت مولانا فخرالدین صاحب قادری انواری راناسر،…★مولانا علی محمد صاحب انواری آنترا،…★مولاناعبدالسبحان قادری انواری سیائی،…مولاناروشن الدین سہروردی انواری،…★مولاناعبدالستار سکندری انواری،…مولانا غلام محمّد سکندری انواری موہن گڑھ وغیرہم-
صلوٰة وسلام اور قبلہ پیر صاحب کی دعا پر جلسہ اختتام کو پہنچا-

رپورٹر:(مولانا)محمدحمزہ قادری انواری نوہڑی!
خطیب وامام جامع مسجد سولنکیوں کی بستی…و [خادم: مدرسہ اہلسنّت انوار قادریہ سولنکیا،تحصیل: گڈراروڈ،ضلع: باڑمیر(راجستھان)

اپنے وہاٹس ایپ پر تازہ ترین خبریں پانے کے لیے یہاں کلک کریںْ!

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے