مہراج گنج: 7 دسمبر، ہماری آواز
کل صبح تقریباً 10 بجے دارالعلوم اہلسنت ظہور الاسلام گوبند پور میں عرس نظامی منعقد ہوا۔ نظامت حافظ عدنان نظامی نے کی تلاوت حافظ محمد سمیع الدین نظامی متعلم دارالعلوم ہذا نے کی اور ایکے بعد طلبہ نے نعت خوانی کی دارالعلوم ہذا کے استاذ حضرت حافظ آفتاب عالم نظامی نے منقبت پیش کی حضرت قاری محمد علی نظامی استاذ دارالعلوم ہذا نے حضور صوفی صاحب قبلہ کی حیات وخدمات پر روشنی ڈالی فاتحہ خوانی ہوئی دارالعلوم ہذا کے صدر المدرسین کی دعاؤں پر محفل کا اختتام ہوا اس موقع پر دارالعلوم ہذا کے ناظم اعلیٰ یاد علی نظامی و محمد احمد نظامی ماسٹر اختر ماسٹر نبی محمد وغیرہ کثیر تعداد میں موجود رہے۔
