ممبئی۔6دسمبر 2021 کو رضااکیڈمی کی اپیل پر ملک بھر میں بابری مسجد کے یوم شہادت پر آذانیں دی گئیں یہ بھی یاد رہے کہ ممبئی کے شہر و مضافات میں چھ دسمبر کے پیش نظر پولیس نے ریڈ الرٹ جاری کیا تھا وہیں پر رضااکیڈمی کیساتھ دیگر مسلم تنظیموں کی طرف سے بابری مسجد کی شہادت کی برسی پر یوم سیاہ اور آذانیں دینے کا جرأت مندانہ فیصلہ کیا گیا تھا واضح رہے کہ چھ دسمبر 1992 کو شر پسند عناصر نے بابری مسجد کو دن کے اجالے میں شہید کردیا تھا اسی کے مد نظر رضااکیڈمی نے جب سے اس دن یوم سیاہ اور آذانیں دینے کا عزم مصمم کیا تب سے یہ جرأت مندانہ اقدام جاری ہے شروع ہی سے قائد ملت محافظ ناموس رسالت اسیر مفتئ اعظم الحاج محمد سعید نوری صاحب کا یہی موقف رہا ہے کہ ایک بار جس جگہ مسجد تعمیر ہوجاتی ہے وہ جگہ ہمیشہ ہمیش مسجد ہی رہتی ہے اسی لئے آپ نے یہی فیصلہ کیا کہ جب جب چھ دسمبر کی تاریخ آئے گی ہم اس دن بابری مسجد کی یاد تازہ کرتے رہیں گے اور اس کی آزادی کے لیے دعائیں کرتے رہیں گے۔آج بھی اسی عمل کو دہراتے ہوئے رضااکیڈمی نے جگہ جگہ آذانیں دینے کا سلسلہ جاری رکھا ہے آج کا دن یوم سیاہ مناتے ہوئے کھتری مسجد، مینارہ مسجد،نواب ایاز مسجد سمیت ممبئی کے گردونواح کیساتھ ملک بھر میں سہ پہر 3.45 منٹ کو باقاعدہ طور پر آذان دی گئی اور یوم سیاہ بھی منایا گیا اور باپری مسجد کی بازیابی کے لیے دعاییں کی گیی ۔الحاج محمد سعید نوری صاحب کا کہنا ہے کہ جب تک بابری مسجد کے ساتھ انصاف نہیں ہوجاتا تب تک یہ سلسلہ جاری رہے گا نوری صاحب نے آگے کہا کہ بھارت کے عدالت عظمی کے فیصلے کا احترام کرتے ہیں مگر بابری مسجد کے ساتھ انصاف نہیں کیا گیا اور ہم یہ بھی مانتے ہیں کہ یہ دنیا کی عدالت کا فیصلہ ہے ابھی تو اس کا فیصلہ آنا باقی ہے جو سب کا خالق ومالک ہے بھارت کا مسلمان صبر سے کام لے رہا ہے اور اپنے ملک کے عدالت عظمی کا احترام بھی کررہا ہے رب تعالی اپنے گھر کی بازیابی کے لیے بہتر اسباب پیدا فرماے گا وہی مسب الاسباب ہے اور مسلمانوں کو اسی کی ذات سے امید ہے اس کافیصلہ بهلے دیر سے آے اصل انصاف تو اسی کی بارگاہ سے ہوتا ہے۔
متعلقہ مضامین
امن عالم و بیت المقدس کی بازیابی کی دعاؤں کے ساتھ مدینہ مسجد میں شب قدر کا اہتمام
مالیگاؤں: نزول قرآن کی نسبت سے لیلۃ القدر بڑی اہمیت کی حامل ہے۔ یہ وہ مبارک شب ہے جو ہزار مہینوں سے افضل ہے۔ جس پر پوری سورۂ مبارکہ نازل ہوئی۔ ہمیں ایسے مقدس و پاکیزہ لمحات میں زیادہ سے زیادہ عبادت و نیک اعمال کا اہتمام کرنا چاہیے۔قرآن مقدس نے زندگیوں میں انقلاب برپا […]
آہ مفتی عبد الحلیم صاحب ناگپوری نہ رہے
ابھی ابھی یہ غمناک، المناک خبر موصول ہوئی کہ سرپرستِ دعوت اسلامی ہند ، خلیفۂ حضور مفتی اعظم ہند، عالمِ معقول و منقول، حاوی فروع و اصول حضرت علامہ مولانا مفتی عبد الحلیم صاحب رضوی قبلہ ناگپوری کا وصال پُر ملال ہو گیا۔إنا لله وإنا إليه راجعون۔بلا شبہ آپ کی وفات حسرت آیات کا یہ […]
حضرت سید معین میاں کی خدمت میں مطبوعاتِ نوری مشن پیش کی گئیں
۲۷؍فروری بروز سنیچر سہ پہر ممبئی کی سر زمین پر جانشین شہید راہِ مدینہ حضرت مولانا سید معین میاں اشرفی الجیلانی کچھوچھوی صاحب کی خدمت میں نوری مشن مالیگاؤں کی مطبوعات پیش کی گئیں۔ حضور معین میاں نے اشاعتی کاوش پر اظہارِ مسرت و طمانیت فرمایا۔ قلمی کاموں میں برکت کی دُعا کی۔ اِس موقع […]



