بلرام پور

حکومت ہند جب تک تحفظ ناموس رسالت بل پاس نہیں کرتی تب تک ہم اپنی جدو جہد جاری رکھیں گے: مفتی رفیق احمد الحسینی

تحفظ ناموس رسالت بل کے تعلق سے حمایت العلوم گجپور گرنٹ اترولہ ضلع بلرام پور یوپی میں علمائے اہلسنت کی نشست

گجپور گرنٹ اترولہ۔30نومبر، ہماری آواز(پریس ریلیز)
آج دارالعلوم حمایت العلوم گجپور گرنٹ میں تحفظ ناموس رسالت بل کی حمایت وتائید میں رضا اکیڈمی کے بینر تلے ایک خصوصی میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جس میں بحیثیت مہمان خصوصی رضا اکیڈمی کے ایک متحرک وفعال نمائندہ حضرت علامہ مولانا ظفرالدین رضوی زیدہ مجدۂ نے شرکت کی اور موصوف نے اپنے خطاب میں جہاں ناموس رسالت کے عنوان پر پُر مغز بیان فرمایا وہیں حکومت ہند سے اپنے مطالبات قبول کرنے کیلئے اپیل کی۔موصوف نےپُر زور انداز میں تحفظ ناموس رسالت بل کو ملک کے گوشے گوشے تک پہونچانے کیلئے اپنے عزم کا اظہار فرمایا جملہ حاضرین نے اس کی بھرپور تائید و حمایت کی ساتھ ہی ساتھ محافظ ناموس رسالت پیراخلاص اسیر مفتئ اعظم الحاج محمد سعید نوری صاحب بانی و سربراہ رضا اکیڈمی و حضور معین المشائخ حضرت مولانا سید معین الدین اشرف اشرفی الجیلانی کچھوچھہ مقدسہ صدر آل انڈیا سنی جمعۃ العلماء کی پُرخلوص للٰھیت سے لبریز خدمات دینیہ سے سامعین کو روشناس کرایا۔جس پر ادارہ دارالعلوم حمایت العلوم گجپور گرنٹ کے صدرالمدرسین جامع معقولات و منقولات حضرت مولانا مفتی رفیق احمد الحسینی صاحب نے اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آج ہم بہت خوش ہیں کہ اہلسنت والجماعت کی ایک نمائندہ تنظیم رضااکیڈمی نے جس طریقے سے مذہبی ملی سماجی کاموں کو انجام دیا وہیں پر تحفظ ناموس رسالت بل کو حکومت ہندسے پاس کروانے کیلئے پوری جدو جہد جاری کئے ہوئے ہے ہم رضااکیڈمی کے سربراہ الحاج محمد سعید نوری صاحب کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں اور ان کے لئے دعائیں کرتے ہیں کہ مولا تعالیٰ انہیں نظر بند سے محفوظ فرمائے ساتھ ہی ساتھ مخدوم زادہ حضور معین المشائخ حضرت مولانا سید معین الدین اشرف اشرفی الجیلانی کچھوچھہ مقدسہ کی خدمات کو سراہتے ہیں اور رب سے دعاء ہے کہ ان کا سایہ ہم غربایے اہلسنت والجماعت پر تادیر قائم ودائم فرمائے ان دونوں قائدین نے جس انداز میں قوم و ملت کا کام کیا ہے اس کی جتنی سراہنا کی جائے کم ہے حسینی صاحب نے مزید کہا کہ ہم تحفظ ناموس رسالت کیلئے ان بزرگوں کے دوش بدوش ہر محاذ پر کھڑے ہیں اور آگے بھی کھڑے نظر آئیں گے حسینی صاحب نے اپنے جذبات سے بھرے خطاب میں فرمایا کہ ہم اپنا سب کچھ نبی ﷺ کی ناموس خاطر لٹا سکتے ہیں مگر اپنے نبی کی توہین ہرگز برداشت نہیں کریں گے اس موقع پر ادارہ کے جملہ اساتذہ و طلباء موجود رہے

اپنے وہاٹس ایپ پر تازہ ترین خبریں پانے کے لیے یہاں کلک کریںْ!

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے