گونڈہ

جامعہ سکینہ دھانے پور میں رضا اکیڈمی کی میٹنگ آج

گونڈہ ( عبدالرشید مصباحی)
بتاریخ 01 دسمبر 2021 بروز بدھ بعد نماز ظہر دھانے پور میں واقع جامعہ سکینہ اشرف البنات میں تحفظ ناموس رسالت صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کے حوالے سے علماء کرام و ارباب علم وفن کی ایک اہم نشست کا انعقاد کیا جائے گا۔ جس کی صدارت متحرک و فعال عالم دین حضرت علامہ عبدالرشید مصباحی صاحب قبلہ ناظم اعلی جامعہ سکینہ اشرف البنات دھانے پور فرمائیں گے، اور خصوصیت کے ساتھ رضا اکیڈمی کے نمائندے محافظ ناموس رسالت حضرت علامہ ظفرالدین رضوی صدر رضا اکیڈمی ملنڈ بھانڈوپ ممبئ، خطیب ہر دل عزیز ڈاکٹر خورشید عرف ہمدم رامنگر، رضااکیڈمی ضلع گونڈہ کے صدر خلیفہ طاہرملت حضرت مفتی اسرار احمد فیضی واحدی پرنسپل دارالعلوم حشمت العلوم گائیڈیہہ چمروپور، مجلہ جام میر کے چیف ایڈیٹر حضرت علامہ محمدقمرانجم قادری فیضی، حضرت مولانا اکرم حسین، حضرت مولانا قاسم رضا، حضرت مولانا لیاقت حسین صاحب، حضرت مولانا عبدالحمید صاحب قبلہ زمہ دار علمائے کرام، دانشوران عظام شریک ہوکراپنے مفیداور کارآمد مشوروں سے نوازیں گے جس میں گستاخی رسول ،گستاخ صحابہ و امہات المؤمنین، اولیاء کرام کے سدباب،اور گستاخ رسول کو سزا۔تحفظ ناموس رسالت بِل (قانون)کیسے نافذ العمل ہو اس پر غور و فکر کیا جائے گا۔
لہذا آپ تمامی حضرات سے شرکت کی پرخلوص گذارش ہے۔

اپنے وہاٹس ایپ پر تازہ ترین خبریں پانے کے لیے یہاں کلک کریںْ!

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے