بریلی شریف سے ہوا مطالبہ! دہشت گردی پرقابو پانا ہے تو حافظ سعید کو پھانسی پرلٹکانا بہت ضروری ہے: منانی میاں
26,11 حملوں میں ملوث حافظ سعید کو پھانسی اور ملک میں آتنک واد کے خاتمے کے لیے رضا اکیڈمی کی جدوجہد جاری رہے گی: محمد سعید نوری
بریلی 26, نومبر: ممبئی میں ہونے والے دہشتگردانہ حملے کی 13 ویں برسی پر نوری مرکز درگاہ اعلی حضرت بریلی شریف. سے ہوا بڑا مطالبہ, 26,,11 , حملے کی 13, ویں برسی کےموقع پر اس کی مذمت میں ایک مشترکہ پریس کانفرنس کو شہزادہ اعلی حضرت مولانا منان رضا خان, منانی میاں صاحب, اور رضا اکیڈمی کے جنرل سکریٹری الحاج محمد سعید نوری نے خطاب کرتے ہویے کہا کہ سر سے لیکر پاوں تک دہشت گردی میں ڈوبے ممبئی حملے کا ماسٹر مائنڈ حافظ سعید کو پھانسی دی جایے واضـــح رہے کہ آج سے 13, برس پہلے آتنگ وادی حافظ سعید نے ہمارے ملک کے عروس البلاد ممبئی کو نشانہ بناتے ہوئے ایک بہت ہی زبردست دہشتگردانہ حملہ کرواکر ممبئی شہر کو دہلا دیا تھا جس کو 13, برس ہوگیے رضا اکیڈمی نے اس کی مذمت میں پریس کانفرنس کی اس موقع پر درگاہ اعلی حضرت کے شیخ اعظم پیرطریقت حضرت مولانا منان رضا خان منانی میاں نے مذمت کرتے ہوے کہا کہ اسلام میں دہشتگردی کی کویی جگہ نہیـــــں ہے اسلام امن اور پیار کا مذہب ہے حافظ سعید جیسے آتنکوادی جو ہمارے وطن بھارت میں خونی کھیل کھیل کر ممبئی کو لہو لہان کیا وہ مسلمان ہرگز نہیں ہوسکتا یہ سب وحشی درندے ہیں ہم درگاہ اعلی حضرت بریلی شریف سےیہ مطالبہ کرتے ہیں کہ دہشتگرد حافظ سعید کو سرعام پھانسی پر لٹکایا جاے اس موقع پر محافظ ناموس رسالت اسیر مفتئ اعظم الحاج محمد سعید نوری بانی رضا اکیڈمی نے کہا کہ یہ بات واضح ہوگیی ہے کہ 26,11 حملے کا ماسٹر مائنڈ حافظ سعید ہے لہذا اسے پھانسی دے کر ممبئی آتنکوادی حملے میں جان گنوانے والے 175, لوگوں کا بدلہ لیا جاے اور دہشتگرد حافظ سعید کو کھلے عام چوراہے پر پھانسی دی جاے اس درندے کو جیل میں ڈالنا یا عمر قید کی سزا دینا کافی نہیں ہے اسے تو صرف پھانسی دی جاے رضا اکیڈمی کا مطالبہ کل بھی یہی تھا اور جب تک حافظ سعید کو پھانسی نہی ہوجاتی رضا اکیڈمی یہ مطالبہ دہراتے رہے گی اور رضا اکیڈمی ممبئی پولیس کے ان جانباز سپاہیوں کو سلوٹ کرتی ہے جو اپنے جان کی بازی لگاکر اپنے وطن اور ممبئی شہر کے لوگوں کی جان بچایی میڈیا کے نمایندوں کے سوالوں کا جواب دیتے ہویے الحاج محمد سعید نوری نے کہا کہ ممبئی بولیس کے جن جوانوں نے اپنی جان دے کر ہم سب کی جان بچایی ہے ہم انہیں کبھی فراموش نہیں کرپایں گے آج ممبئی حملے کی 13,ویں برسی ہے اس موقع پررضااکیڈمی کاوہی مطالبہ ہے کہ درندہ حافظ سعید کو پھانسی ہو۔