الحمدللہ آج بعد نماز عشاء درگاہ اعلی حضرت پر تحریک فروغ اسلام کے بانی و صدر حضرت قمر غنی عثمانی صاحب مدظلہ العالی کے لئے ختم قادریہ شریف کا اہتمام کیا گیا جس میں نبیرۂ اعلی حضرت حضرت علامہ مفتی ارسلان رضا خان صاحب قبلہ مد ظلہ العالی نے خصوصی دعا فرمائی۔ اس موقع پر حضرت مولانا محمد توصیف صاحب صدرِ تحریک فروغ اسلام بریلی شریف ، حضرت مولانا ارشاد صاحب، حضرت مولانا عرفان صاحب،حضرت مولانا تنظیم صاحب، حافظ مستقیم صاحب، حافظ نوید صاحب، حافظ محمد واصف صاحب، مولانا دانش رضا ازہری صاحب، صوفی طالب صاحب، اور دیگر حضرات بھی شامل رہے۔ اور انہوں نے ختم قادریہ کے بعد عثمانی صاحب مدظلہ العالی اور انکے ہمسفر حضرات کی رہائی کے لئے خوب دعائیں کیں۔
مسلمانوں کے درد کو محسوس کرتے ہوئے جو سنی تنظیموں میں سے ایک سنی تنظیم تریپورہ فسادات کے بعد وہاں پہنچی وہ آپ کی تحریک فروغ اسلام ہے اور تحفظ ناموس رسالت ﷺ اور تحفظ حقوقِ مسلمین کے لئے میدان عمل میں آنے والی تریپورہ مسئلہ پر پہلی سنی تحریک ہے آپ ایسی بیباک و بےلوس شخصیت یعنی اولاد حضرت عثمان غنی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا ساتھ دیں اور اتحاد کے ساتھ اپنے اپنے حصہ کا کام کریں۔
اور ماہ غوث اعظم کی مناسبت سے ختم قادریہ کر حضرت قمر عثمانی صاحب کی رہائی اور مقاصد میں کامیابی کی دعا فرمائیں۔
اللہ عزوجل اس تحریک کے جملہ کارکنان اور معاونین کو دارین میں سرخرو فرمائے۔
شعبہ نشرواشاعت
مولانا سراج احمد نوری منظرے
تحریک فروغ اسلام شاخ بریلی شریف