دبئی: 25 اکتوبر، ہماری آواز(کرکٹ)
آر پی ایس جی گروپ اور بین الاقوامی سرمایہ کاری فرم سی وی سی کیپیٹل نے آئی پی ایل میں دو نئی فرنچائزز کے مالکانہ حقوق حاصل کیے ہیں۔ آر پی ایس جی گروپ نے 7090 کروڑ روپے کی جیت والی بولی کے ساتھ لکھنؤ کو اپنا ہوم بیس(ٹیم) منتخب کیا ہے جبکہ سی وی سی کیپیٹل نے 5000 کروڑ کی دوسری سب سے زیادہ بولی کے ساتھ احمد آباد کا انتخاب کیا۔
سنجیو گوینکا، جو پہلے رائزنگ پونے سپرجائنٹ کے مالک تھے ، نے نامہ نگاروں کو بتایا "بہت ساری منصوبہ بندی اور حساب کتاب کے بعد بولی ہمارے حق میں گیا۔ میں بولی جیتنے کا کریڈٹ ذاتی عملے کو دیتا ہوں۔”
تاج دبئی میں پیر (25 اکتوبر) کو کل 10 پارٹیاں دو فرنچائزز کی ملکیت کے لیے بولیوں کے ساتھ میدان میں اتریں۔ فٹ بال کلب مانچسٹر یونائیٹڈ اور اڈانی گروپ نے ٹیم خریدنے کے لیے بولی لگائی تھی۔
بولی دہندگان کو جن چھ مراکز میں سے اپنی ٹیم کا انتخاب کرنا تھا ان میں احمد آباد، لکھنؤ، کٹک، دھرم شالہ، گوہاٹی اور اندور کے نام شامل تھے۔