بریلی سماجی گلیاروں سے

مرکز اہل سنت کو ملی بڑی کامیابی: مولانا دانش ازہری ہوئے جیل سے رہا

حضرت سبحانی میاں صاحب اور حضرت مفتی احسن میاں صاحب کی جدوجھد سے مولانا دانش کو ملا جیل سے رہائی کا پروانہ

الحمد للہ۔حضور صاحب سجادہ حضرت علامہ الحاج الشاہ محمد سبحان رضا خان سبحانی میاں صاحب قبلہ، سربراہ اعلی مرکز اھلسنت خانقاہ رضویہ درگاہ اعلیحضرت بریلی شریف اور سجادہ نشین حضرت علامہ مفتی محمد احسن رضا قادری مد ظلھما النورانی کی مخلصانہ کوششوں کی وجہ سے عرس رضوی میں شھامت گنج بیرئیر پر ھوئے وبال میں موقع سے گمبھیر دفعات میں گرفتار ھوئے مولانا دانش آزھری، استاذ جامعہ تحسینیہ بریلی شریف کی ضمانت آج مورخہ 11/ اکتوبر 2021 بروز پیر بوقت بارہ بج کر چالیس منٹ پر ھوگئی۔مرکز اھلسنت کی طرف سے محمد کاشف ایڈووکیٹ، جناب کوثر خاں ایڈوکیٹ، جناب دھیان چند دھیانی ایڈووکیٹ، جناب محمد عامر خاں ایڈوکیٹ، محمد ساجد خاں ایڈوکیٹ۔،محمد تصور ایڈوکیٹ وغیرہ تقریبا ایک درجن وکلاء کی ٹیم کے ساتھ منظر اسلام کے استاذ و مفتی حضرت علامہ مفتی محمد سلیم بریلوی صاحب بھی جج اے۔سی۔جی۔ایم فرسٹ جناب وشنو دیو سنگھ جی کی کورٹ میں بحث کے لئے موجود تھے۔آٹھ دس منٹ کی کارگر بحث کے بعد جج صاحب نے مولانا دانش صاحب کی ضمانت عرضی منظور کرلی۔اس سے قبل حضور صاحب سجادہ حضرت سبحانی میاں صاحب اور سجادہ نشین حضرت مفتی احسن میاں صاحب اور تحریک تحفظ سنیت کے عھدےداران کی کوششوں سے بھاری دفعات میں پولیس نے ترمیم کردی تھی جس کی وجہ سے ضمانت منظوری میں سہولت ملی۔کورٹ میں ھونے والے اخراجات بھی مرکز اھلسنت کے صاحب سجادہ ھی نے برداشت کئے۔واضح رہے کہ یہ ضمانت عرضی تحریک تحفظ سنیت مرکز اھلسنت خانقاہ رضویہ درگاہ اعلیحضرت بریلی شریف کی طرف سے بطور پیروکار ٹی۔ٹی ۔ایس کے قومی ممبر جناب پرویز خاں نوری صاحب نے اپنے نام سے داخل کی تھی۔جبکہ پیروی کرنے والوں میں مفتی محمد سلیم صاحب بریلوی، حاجی جاوید خاں،اورنگ زیب خان نوری ،شاہد خاں نوری،طاھر علوی،اجمل نوری،ناصر قریشی ،سید انوار السادات عرف سید زلفی اور مولانا محمد شھاب الدین رضوی صاحب شامل رہے۔

اپنے وہاٹس ایپ پر تازہ ترین خبریں پانے کے لیے یہاں کلک کریںْ!

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے