بنگال مذہبی گلیاروں سے

کلکتہ: کیلابگان میں شاہ جیلاں کانفرنس 17 کو

مورخہ 17 نومبر بروز بدھ بعد نمازِ عشاء کیلابگان ملت کمیٹی کے جانب سے ایک عظیم الشان جلسہ بنام شاہِ جیلاں کانفرنس منعقد ہونے جارہا ہے جس کی صدارت اولادِ رسول شہزادہ مولاۓ کائنات حضرت علامہ مولانا حافظ وقاری سید مہتاب عالم اشرفی جامعی صاحب قبلہ خطیب و امام چولیا مسجد فرمائینگے جس میں خصوصی خطاب اولادِ رسول شہزادہ غوث اعظم عمدۃالفقہاء سید العلماء حضرت علامہ مولانا مفتی سید قمر عالم اشرفی جامعی صاحب قبلہ کرناٹک ہبلی کی ہوگی ساتھ ہی ساتھ عالمِ ذیشان حضرت علامہ مولانا احمد رضا صدیقی مصباحی صاحب قبلہ و خطیب شعلہ بار حضرت علامہ مولانا حسن رضا مصباح القادری صاحب قبلہ جبکہ شعراء میں شاعر اسلام شہباز نسیم صاحب مداح اہلبیت حافظ عباس رضا نوری صاحب مداحان رسول محترم جمیل یوسف و اظھر رحیمی مداح رسول ثقلین اشرفی نظامی کی شرکت ہوگی جبکہ نقابت کے فرائض مولانا اطہر رضا خان قادری انجام دینگے جملہ عاشقانِ غوث اعظم سے گزارش ہے کہ شرکت فرما کر سرکار غوث پاک کی فیوض و برکات سے مالا مال ہوں۔

اپنے وہاٹس ایپ پر تازہ ترین خبریں پانے کے لیے یہاں کلک کریںْ!

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے