پرتاپ گڑھ

پرتاپ گڑھ: مانکپور کے دوروزہ علمی ثقافی حنفی سمینار اختتام پذیر، دوسو سے زیادہ علما و دانشوران نے کی شرکت

مانکپور کنڈہ پرتاپ گڑھ (نامہ نگار) کنڈہ تحصیل کے قصبہ مانکپور میں واقع جامعہ حنفیہ رضویہ کے زیر اہتمام علمی ثقافی دوروزہ حنفی سمینار اختتام پذیر ہوا اس سمینار میں ہندوستان کے مختلف صوبہ سے علماء ودانشوار وبڑے بڑے یونیورسیٹی کے مفکرین نے شرکت فرماکر مختلف موضوعات اپنا مقالہ پیش فرماکر امت مسلمہ کے موجودہ صورت حال پہ تبادلہ خیال کیا، پہلی نششت میں امت مسلمہ کے لڑکیوں کے ارتداد کا تدارک کیسے ممکن؟ کے موضوع پہ تمام علماء کرام ودانشوران تبادلہ خیال کرتے ہوئے یہ فرمایا کہ ہم اپنی بچیوں کو سب سے پہلے دین کی تعلیم دیں اور قرآن وحدیث کی تعلیم کے ذریعے سے یہ بتائیں کہ اسلام ہمیں کس بات کا حکم دیتا ہے اور اسلام کا صحیح پیغام کیا ہے، نیز اس اہم اور نکاتی سمینار میں تمام دانشوارن نے یہ بھی فرمایا کہ لڑکے اور لڑکیوں کے لئے سب سے پہلا مدرسہ ماں کا گود ہے جہاں سے بچے تربیت پاتے کی ابتدا کرتے ہیں اس لئے ضروری والدین پہ کہ اپنی بچے اور بچیوں کی تریبیت کا مکمل خیال رکھیں، نیز فرمایا کہ ہم سب کو ملکر اپنے اپنے علاقہ میں مدارس کے ساتھ عصری تعلیم بچے اور بچیوں کو حاصل کرنے انگلش میڈیم اسکول اور کالج کھولے جائے تاکہ ایک جگہ پہ ہم اپنے بچوں اور بچیوں کو دینی تعلیم کے ساتھ ساتھ عصری تعلیم بھی دیں سکیں، دوسری نششت میں علماء کرام ودانشوران اور مفکریں تحفظ ناموس رسالت کے موضوع پہ اپنا اپنا قیمتی مقالہ پیش کیا اورتمام علماء ومفکریں نے مشترکہ طور پہ یہ بیان فرمایا کہ تحفظ ناموس رسالت ہم سب پہ فرض ہے کیونکہ ہمارے سامنے رسول پاک کی شان میں کوئ گستاخی کرے یہ ہمیں برداشت نہیں کیونکہ رسول پاک صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت ہم سب کے لئے مشعلہ راہ ہے، مزید کہاں کہ آج کچھ مردود لوگ ہندوستان کی سرزمین پہ پید ہوئے اور رسول پاک کی شان میں گستاخی کرکے سستی شہرت حاصل کرنا چاہتے جو کہ کبھی ممکن نہیں ہے، لہذا ہم سب کو ملکر گستاخ رسول کا منہ توڑ جواب دینا ضروری چاہئے ہم شوشل میڈیا کے ذریعے سے گستاخوں کا منہ توڑ جواب دیں، یا اخبارات ودیگر ذرائع سے کیونکہ موجودہ دور میں جو گستاخ رسول ہے وہ شوشل میڈیا پہ فتنہ پھیلا رہا ہے اس لئے ہمارے لئے بھی ضروری ہے کہ ہم بھی اس گستاخ کو جواب شوشل میڈیا کے ذریعہ ہی دیں، نیز فرمایا کہ ہم اپنے بچوں کو ابتدا سے ہی سیرت رسول کی تعلیم دیں اور چھوٹے چھوٹے رسالے چھپواکر مختلف زبانوں میں عوام تک پہونچائیں، تاکہ امت مسلمہ کا سیدھا سادہ انسان ان فتنوں سے بچ سکیں، اور نیز جگہ جگہ چھوٹے پروگرام کرکے رسول پاک کی سیرت کی عنوان پہ بیان کرکے عوام کو سیرت رسول سے روشناس کرنا ضروری ہے، اس سمینار میں خاص طور پہ  مفتی خالد ایوب مصباحی جے پور، مفتی ازہار امجدی ازہری بستی، مولانا محمود غازی دہلی، مولانا حبیب اللہ ازہری مبارکپور اعظم گڑھ، مفتی اشرف جیلانی ازہری قاضی شہر بھیلواڑہ، قاری بلال ازہری غازی پور، مفتی سلمان ازہری ممبئ، مولانا سلمان ازہری اندور، مولانا رئیس ازہری بنارس، مولانا شریف ازہری روناہی، مفتی ظفر نوری گوالیار، مفتی کمال الدین واشرفی مصباحی رائے بریلی وغیرہ موجود تھے۔

ضیا المصطفی ثقافی مانکپور کنڈہ پرتاپ گڑھ 9341002817

اپنے وہاٹس ایپ پر تازہ ترین خبریں پانے کے لیے یہاں کلک کریںْ!

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے