مہاراشٹرا

ہر قیمت پر امن وامان برقرار رکھیں


مالیگائوں، ناندیڑ امرائوتی وغیرہ میں تشدد کے پیش نظر مفتی منظور ضیائی کی اپیل


ممبئی۔ ۱۴؍نومبر: بین الاقوامی شہرت یافتہ اسلامی اسکالر صوفی کارواں کے روح رواں اور علم وہنر فائونڈیشن کے چیئرمین مفتی منظور ضیائی نے مالیگائوں، ناندیڑ، امرائوتی وغیرہ میں تشدد کی حالیہ واردات پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے عوام الناس بالخصوص مسلمانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ہر قیمت پر امن وامان برقرار رکھیں او رکوئی ایسا کام ہرگز نہ کریں جس سے شرپسندوں کی حوصلہ افزائی ہو، مفتی ضیائی نے کہاکہ تشدد کسی بھی طرح سے قابل مذمت ہے انہوں نے والدین سے بھی اپیل کی کہ وہ اپنے بچوں کو اپنے کنٹرول میں رکھیں، اور گھر کے باہر کسی بھی طرح کی ناپسندیدہ حرکت میں ملوث نہ ہونے کی سختی سے تلقین کریں۔ مفتی ضیائی نے کہاکہ قانون کو اپنا کام کرنے دیاجائے، اور سب کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ امن نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ تعاون کریں۔ مفتی ضیائی نے کہاکہ آج سوشل میڈیا کا دور ہے، سچی خبروں کے ساتھ جھوٹی خبریں اور افواہیں جنگل کی آگ کی طرح نہ صرف پورے ملک بلکہ پوری دنیا میں آن واحد میں پہنچ جاتی ہے اس لیے بہت زیادہ احتیاط برتنے کی ضرور ت ہے۔ مفتی ضیائی نے انتظامیہ سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ شرپسندوں پر کڑی نظر رکھے اور کسی کو بھی امن وامان کی فضا خراب کرنے کی ہرگز اجازت نہ دی جائے۔

اپنے وہاٹس ایپ پر تازہ ترین خبریں پانے کے لیے یہاں کلک کریںْ!

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے