پریس ریلیز
ناصر قریشی
13..11..21
سبحانی میاں کی کوششوں سے سرزمین نیپالی علما کے مرکز اھلسنت سے مزید مستحکم ہوئے رشتہ: مفتی محمد سلیم بریلوی
نیپال کے علما کا بریلی شریف درگاہ اعلیحضرت پہونچنے پر تحریک تحفظ سنیت کے افراد اور تنظیم علمائے اسلام کے جنرل سیکریٹری مولانا شہاب الدین رضوی صاحب نے پرتپاک خیر مقدم کیا۔سربراہ خانقاہ رضویہ حضرت علامہ محمد سبحان رضا خاں سبحانی میاں اور سجادہ نشین حضرت مفتی احسن میاں صاحب نے نیپالی علما کے وفد کو دعاوں سے نواز۔اس موقع پر ناصر قریشی صحافتی ترجمان نے بتایا کہ جامعہ رضویہ منظر اسلام کے مفکر و دانشور استاذ مفتی محمد سلیم بریلوی صاحب نے اپنے استقبالیہ خطاب میں کہا کہ مرکز اھلسنت خانقاہ رضویہ درگاہ اعلیحضرت بریلی شریف سے وابستہ علمائے کرام، مشائخ عظام اور خانوادہ رضویہ کے بزرگوں کے علمی،روحانی،مذھبی و مسلکی اور دینی فیضان سے عالم اسلام کے بے شمار خطوں کے ساتھ پڑوسی ملک نیپال بھی خوب فیضیاب ہوا ھے۔سرزمین نیپال کے سنی مسلمانوں کی وابستگی مرکز اھلسنت خانقاہ رضویہ درگاہ اعلیحضرت سے نہایت قدیمی ھے جو تقریبا ڈیڑھ صدی کو محیط ھے۔
ادھر حضور سبحانی میاں صاحب کی کوششوں سے پڑوسی ملک نیپال سے مرکز سے رشتوں میں مزید استحکام پیدا ہوا ھے۔نیپال کے علما کئی مہینوں سے پئے درپئے یھاں آکر سجادہ نشین حضرت مفتی احسن میاں صاحب سے ملاقاتیں کرکے انہیں نیپال کا دورہ کرنے کی دعوت دے رھے ہیں۔
آج علما ئے نیپال کے وفد میں مولانا عبد المصطفی رضوی کپلوستو، مولانا علی اصغر نولپراسی ،مولانا ساجد رضا گورکھا، مولانا علی حسین سرلاہی، مولانا انور روتھٹ، اور مولانا فضل حق سپتری وغیرہ نے سجادہ نشین حضرت مفتی احسن میاں صاحب سے ملاقات کرکے کہا کہ اس وقت پورے نیپال میں مسلک اعلیحضرت کا بول بالا ھے۔ھم آپ سے وعدہ کرتے ہیں کہ وھاں مسلک و مرکز کا علم بلند کرتے رھیں گے۔