رضا اکیڈمی دھولیہ، تنظیم فروغِ اہلسنت دھولیہ، جیلانی مشن دھولیہ کی جانب سے رکن اسمبلی فاروق حاجی انور شاہ صاحب کی موجودگی میں ضلع کلکٹر اور ضلع ایس پی کو میمورنڈم ۔۔۔!
دھولیہ
12 نومبر 2021
سرکار دو عالم ﷺ کی شان اقدس میں گستاخی اور تریپورہ میں مسلم مخالف تشدد کے خلاف آج رضا اکیڈمی ممبئی کی جانب سے بند پکارا گیا ہے جس کی شہریان نے پر زور طریقے سے حمایت کرتے ہوئے ریاست گیرپیمانے پر پر امن طریقے پر بند رکھا۔ آپ ﷺ کی شان میں گستاخی کرنے والے گنہگاروں اور تریپورہ میں متعدد مسجدوں کو نقصان پہنچانے والے فسادیوں کو قرار واقعی سزا ملے اس کے لئے رضا اکیڈمی، تنظیم فروغِ اہلسنت ،جیلانی مشن دھولیہ کے وفد کی جانب سے رکن اسمبلی فاروق حاجی انور شاہ صاحب کی موجودگی میں ایک میمورنڈم ضلع کلکٹر اور ضلع ایس پی کے معرفت صدر جمہوریہ کو ارسال کیا گیا جس میں آپ ﷺ کی شان میں گستاخی کرنے والے اور تریپورہ میں فساد برپا کر کے مسجدوں اور مسلمانوں کی املاک کو نقصان پہنچانے والے فسادیوں اور گنہگاروں کو قرار واقعی سزا ملے اس طرح کا مطالبہ کیا گیا ۔ ضلع کلکٹر و ایس پی کو دیئے گئے میمورنڈم کے وقت حافظ و قاری محمد فاروق چشتی صاحب قبلہ ،مولانا فاروق اشرفی صاحب قبلہ ،حافظ و قاری محمد جمیل رضوی،حافظ و قاری محمد شمس الدین رضوی، سید تبسّم رضوی ،مولانا زبیر احمد چشتی،حافظ و قاری توصیف رضوی ،حافظ و قاری محمد غلام مصطفی رضوی و دیگر علمائے کرام کے علاوہ رکن اسمبلی فاروق حاجی انور شاہ صاحب اور دھولیہ مجلس اتحاد المسلمین کے کارپوریٹر ، عہدے داران موجود تھے ۔۔ اور ساتھ ہی ساتھ مختار بھائی ٹین والے ،سید شہباز رضوی ،سمیر نوری ٹھیکیدار، مصطفیٰ رضوی خالدی ،سرفراز احمد چشتی، محسن چشتی اور منصور احمد قادری وغیرہ حضرات بھی موجود تھے