بارہ بنکی

اردو کی تباہی کی ذمہ دار صرف سرکار ہی نہیں بلکہ ہم خود بھی ہیں: ذکی طارق بارہ بنکوی

بارہ بنکی : (پریس ریلیز)ہم بڑی آسانی کے ساتھ دوسروں پر الزام عائد کردیتے ہیں اور غیروں کے سر اپنی ناکامی و بربادی کا ٹھکرا پھوڑ دیتے ہیں لیکن اپنا محاسبہ کبھی نہیں کرتے اور اپنے گریبان میں جھانک کر کبھی نہیں دیکھا کرتے یہی حال ہے اْردو زبان کا کی بے حالی اور تنزلی کے بارے میں ہے یعنی ہم حکومت پر اردو کے ساتھ سوتیلے پن کے برتاؤ کا الزام لگاتے ہیں مگر ہم یہ نہیں غور کرتے کہ ہم نے اردو زبان کی کتنی خدمت کی ہے مذکورہ خیالات کا اظہار کرتے ہوئے مشہور شاعر بزم ایوان غزل کے نائب صدر ذکی طارق بارہ بنکوی نے کہا کہ ہم نے اردو زبان کو مدارس تک محدود کردیا ہے وہ بھی صرف درس و تدریس کے اوقات تک اس کے بعد وہاں بھی بہت حد تک اردو زبان نظر نہیں آتی اردو کی ترقی کے لئے سیمینار نہیں ہوتے، اردو زبان کی اہمیت اورخصوصیت بتانے کے لئے تقاریب کا انعقاد نہیں ہوتا ، اردو کے اخبار و رسائل اتنی تعداد میں نہیں خریدے جاتے جتنا آبادی کے لحاظ سے خریدا جانا چاہیے اور ایسا نہ کرنے کی وجہ سے بہت سے اردو اخبارات کی اشاعت بند ہوگئی ہے اس لئے کہ وہ خسارے میں چلے گئے- ذکی طارق نے کہا کہ سال میں ایک بار اردو زبان سے متعلق مضمون لکھنے سے یا یوم اردو منالینے سے اْردو کی ترقی نہیں ہوسکتی اور اتنا کرنا کافی بھی نہیں ہے ہماری سستی کی وجہ سے بعض لوگ اردو کو مسلمانوں کی زبان ماننے لگے جبکہ ہندوستان کی تحریک آزادی کو فروغ دینے والی زبان کا نام اردو ہے، ہندوستان کی گنگا جمنی تہذیب کا نام اردو ہے، ملک کی دو آنکھوں میں سے ایک آنکھ کا نام اردو ہے اور ہندوستان کی ساری زبانوں کی سرتاج کا نام اردو ہے لیکن یہ بتانے اور ثابت کرنے کی ضرورت ہے آخر میں ذکی طارق نے کہا کہ آج تو اردو کی خوشحالی اور ترقی کے لئے دئیے جانے والے محضر نامے بھی دوسری زبانوں میں تحریر کئے جاتے ہیں، اردو سے متعلق اسٹیج پر دوسری زبانوں کے بینر نظر آتے ہیں گویا اردو کا دم بھرنے والے خود اردو زبان کا جنازہ نکال رہے ہیں ہمیں اس روش کو ترک کرنا ہوگا شادی کارڈ کی طرح خط وکتابت بھی اْردو میں کرنی ہوگی اور مشاعروں میں ایسی شخصیات کو مدعو کرنا ہوگا جو اردو زبان کی حقیقت، اہمیت اور خصوصیت کا تفصیلی بیان کر سکیں۔
٭٭٭

اپنے وہاٹس ایپ پر تازہ ترین خبریں پانے کے لیے یہاں کلک کریںْ!

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے