کس شان سے اللہ نے اتارے ہیں محمد ﷺ
ہر دور میں ہر شخص کو پیارے ہیں محمدﷺ
مالیگاؤں بند! سو فیصد بند!
جاری کردہ: مالیگاؤں یونانی میڈیکل پریکٹشنر، مالیگاؤں کیمسٹ کلب، یوا کیمسٹ کلب
اس طرح کے احساس کے ساتھ نبی پاک حضرت محمد ﷺ کی شان مبارک میں گستاخی کے خلاف اور فساد زدہ ریاست تریپورہ کے مظلوم مسلمانوں کی حمایت میں 12 نومبر بروز جمعہ کو آل انڈیا سنی جمعت علما، رضا اکیڈمی اور تحفظ ناموس رسالت بورڈ کی جانب سے ایک روزہ رضاکارانہ طور بند کا اعلان کیا ہے۔
اس بند کو کامیاب کرنے کے لئے شہر کی ملی تنظیمیں کلبیں اور مختلف کاروبار کے سرکردہ افراد اپنی حمایت دے رہے ہیں۔
اسی طرح کیمسٹ کاروبار ایمرجنسی بنیاد پر ہوتا ہے جس کے لئے انتظامیہ کی طرف سے بھی میڈیکل اسٹورس کو کسی بھی طرح جاری رکھنے کے لئے سہولیات ہوتی ہیں تاکہ مریضوں کو کسی قسم کی پریشانی نہ ہو۔
اسلئے مالیگاؤں کیمسٹ کلب و یوا کیمسٹ کلب کے تمام سرکردہ افراد کی رائے ہے کہ جن کیمسٹ کو اس بند میں شریک ہونا ہے وہ اپنے طور سے رضاکارانہ طور پر بند میں اس طرح سے شامل ہوں کہ مریضوں اور بچوں کو کسی بھی دوا کی تکلیف نہ ہونے پائے۔
اور جو اس بند میں شامل نہ ہونے پائیں ایسے کیمسٹ اپنی میڈیکل پر بیٹھ کر درود و سلام اور ذکر و اذکار کرتے ہوئے الللہ پاک سے دعائیں کریں۔