کرناٹک

تنظیم علمائے اہلسنت ہرپنہلی کرناٹک کے جانب سے بند کا اعلان

بروزِ جمعہ 12نومبر 2021ء کو ملک کے مسلمان رضاکارانہ طور پر اپنے کاروبار دکانیں بند کریں

تریپورہ کے موجودہ حالات کو لیکر
کل بروز منگل 9نومبر 2921ء کو درگاہ مسجد میں شہر ہرپنہلی ،ضلع وجئے نگر ، کرناٹک کے علمائے اہلسنت و ائمہ مساجد کی ایک اہم مجلس ہوئی جسمیں تریپورہ کے معاملات کو لیکر ” رضاکارانہ بند " کرنے پر شرکائے مجلس نے اپنی اپنی رائے پیش کیں
شرکائے مجلس کی رائے سے مندرجہ ذیل مشورے طیے پائے
تریپورہ میں دہشت گرد انتہا پسند تنظیموں کی جانب سے مسلمانوں پر ہونے والے مظالم اور مسجدوں کی توڑ پھوڑ، اور کئی مسلمانوں کے گھروں کو آگ لگانا، اور ناموسِ رسالت ﷺ میں گستاخیاں کرنا، ان تمام حالات کا جائزہ لینے گئے ہوئے وکلاء اور علماء پر بیجا الزامات لگا کر گرفتار کرنا، ان کو جیل بھیجنا، اس طرح کے بے شمار مظالم کے خلاف جماعت رضا مصطفیٰ مرکزِ اہلسنت بریلی شریف ، رضا اکیڈمی ممبئ ، نے ملکی سطح پر نمائندگی کرتے ہوئے تریپورہ کی موجودہ حکومت

تشدد پسندوں کے تشدد کو روکنے میں جو ناکام ہوئی ہے

حکومت کی اِن ناکامیوں کی مذمت کرتے ہوئے بھارت کی موجودہ حکومت سے تریپورہ اور ملک بھر میں مسلمانوں پر ہونے والے مظالم کو فوری طور روکنے اور ظلم کرنے والوں کے خلاف قانونی کاروائی کرتے ہوئے انہیں جیل بھیجنے کی مانگ کی ہے
اسی طرز پر ہمیں بھی اپنے اپنے شہروں میں بھارت اور تریپورہ کی موجودہ حکومت سے مانگ کرتے ہوئے حکومت کے نمائندوں تلک میمورینڈم پیش کرنا ہے

میمورینڈم کی کاپیاں درجہ ذیل حکام تلک پہنچانا ہے

1- بروز جمعہ شہر کے تحصیل دار یا اے۔سی صاحب کو میمورینڈم دینا نیز اسی میمورینڈم کی چھ 6 کاپیاں بناکر حسبِ ترتیب

1- کرناٹک کے سی۔یم۔
2- گورنر آف کرناٹک
3- بھارت کے پرادھان منتری
4- بھارت کے صدرِ جمہوریہ
5- تریپورہ کے سی۔یم۔
6- تریپورہ کے گورنر

مندرجہ بالا حکام کو ہمارے شہر کے تحصیلدار یا اے۔سی۔ کے ذریعے جملہ علمائے اہلسنت و مدرسینِ مدارس و ائمہ حفاظ اور چند محلوں کے کونسلرس وغیرہ کو ساتھ لیکر پُر امن طریقے سے بروز جمعہ 4 بجے تحصلیدار آفس پہنچ کر میمورینڈم کو پہنچانا طیے پایا ہے
اور بروز جمعہ 12 نومبر کو اپنی اپنی مساجد میں
ملک بھر میں خصوصاً تریپورہ کے مسلمانوں پر ہونے والے مظالم کو لیکر لوگوں میں بیداری پیدا کرنی ہے کہ مسلمان اسلامی تعلیمات کے مطابق اپنے اچھے اعمال و کردار سے ان مظالم کا مقابلہ کرینگے اغیار کے ظلموں کا جواب ہم حسنِ اخلاق سے دینگے کماحقہ حقوق العباد بجا لاکر دینگے نہ کہ ظلم کا جواب ظلم سے

اور یہ بات بھی طیے پائی کہ جس طرح سے رضا اکیڈمی ممبئی نے 12نومبر 2021ء کو تریپورہ کے مسلمانوں اور ملک بھر میں تشدد پسند فرقوں سے میناریٹی طبقات پر کئے جانے والے مظالم اور ناموسِ رسالت ﷺ کو لیکر بار بار کئے جانی والی گستاخیوں کی بھرپور مذمت کرتے ہوئے اپنے اپنے شہروں میں رضاکارانہ طور پر ایک دن کے بند کا اعلان کیا ہے

ہم علمائے اہلسنت ہرپنہلی اس بند کی بھرپور تائد کرتے ہوئے شہر ہرپنہلی کے مسلمانوں سے ایک دن کے لئے اپنے اپنے کاروبار دکان وغیرہ بند کرنے کی اپیل کرینگے

مذکورہ باتوں کی سبھی شرکائے مجلس نے تائد کیں اور شہر کے جو علماء مجلس میں کسی مجبوری کے تحت موجود نہ ہوسکے وہ حضرات فون کے ذریعے اپنی رائے پیش کیں اور مجلس میں لئے گئے فیصلوں سے اتفاق رکھنے کی بات کی ہمیشہ کی طرح مجلس کا اختتام دعاء کے ساتھ ہوا

فقط و سلام

بااجازت شرکائے مجلس

قاضی مشتاق احمد رضوی نظامی
جنرل سکریٹری تنظیم علمائے اہلسنت ہرپنہلی ضلع وجئے نگر کرناٹک 9916767092.

اپنے وہاٹس ایپ پر تازہ ترین خبریں پانے کے لیے یہاں کلک کریںْ!

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے