مہاراشٹرا

تحفظ ناموس رسالت بورڈ کے اعلان کردہ مالیگاؤں بند کو راشٹروادی کانگریس پارٹی کی مکمل تائید و حمایت

مالہگاؤں: 8 نومبر، ہماری آواز
تری پورہ میں وشو ہند پریشد کے فرقہ پرستوں کی غنڈہ گردی اور مسلمانوں پر کئے گئے ظلم و ستم ہندوستانی قوانین کے خلاف ہیں اور جمہوری ملک میں سب کو اپنے مذہب پر چلنے کی آزادی ہیں اسکے باوجود بھی وی ایچ پی نے تری پورہ ریلی میں مسلمانوں کے پیغمبر اسلام حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی شان اقدس میں گستاخانہ نعرے لگائے جو کہ پوری دنیا کا مسلمان کبھی بھی برداشت نہیں کرسکتا ۔اس گھناؤنی حرکات سے مسلمانوں کی دل آزاری ہوئی ہے ۔ مالیگاؤں شہر ضلع راشٹروادی کانگریس پارٹی رضا اکیڈمی اور آل انڈیا مسلم سنی جمیعتہ العلماء مالیگاؤں کے زیر اہتمام تحفظ ناموس رسالت بورڈ کے پرچم تلے جمہوری انداز میں پر امن اور رضا کارانہ طور پر کئے جانے والے مالیگاؤں بند کو مکمل تائید و حمایت پیش کرتی ہیں ۔

آل انڈیا سنی جمیعتہ العلماء اور رضا اکیڈمی کے زیر اہتمام تشکیل دئے گئے تحفظ ناموس رسالت بورڈ کی جانب سے 8 نومبر کو موصول ہوئے لیٹر کے مطابق مالیگاؤں شہر ضلع راشٹروادی کانگریس پارٹی کے تمام چھوٹے بڑے عہدیداران، ورکر اور ایک ایک فرد آقائے دو جہاں مولائے کائنات حضور نبی اکرم حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم سے اپنی محبت کا نذرانہ پیش کرتے ہوئے تحفظ ناموس رسالت پر اپنی قربانی پیش کرتا ہے اور جمعہ کو ہونے والے مالیگاؤں بند کو اپنی پر زور حمایت پیش کرتا ہے ۔

مذکورہ جان کاری راشٹروادی کانگریس پارٹی کے مالیگاؤں شہر صدر اور سابق ایم۔ایل۔اے۔ جناب آصف شیخ رشید نے دی۔

کس کس نے کی 12 نومبر کو مالیگاؤں بند کی حمایت

"جمعہ کو مالیگاؤں بند” کی حمایت میں بیان جاری کرنے اور عملی تعاؤن حاصل کرنے کے لیے جن اداروں کے ذمہ داران سے 8 نومبر بروز پیر کو ملاقات کی گئی اور "تحفظِ ناموسِ رسالت بورڈ، مالیگاؤں” کا تحریری دعوت نامہ آل انڈیا سنی جمیعۃ العلماء اور رضا اکیڈمی کی معرفت پیش کیا گیا اُن اداروں کے ذمہ داران کے نام حسبِ ذیل ہیں۔

1) کارپوریٹر ڈاکٹر خالد پرویز (شمالی مہاراشٹر صدر مجلس اتحاد المسلمین)
2) آصف شیخ رشید (سابق ایم ایل اے و صدر شہر راشٹروادی کانگریس پارٹی)
3) کارپوریٹر شانِ ہند نہال احمد (شہر صدر جنتادل سیکولر پارٹی)
4) کارپوریٹر مستقیم ڈگنٹی (صدر دستور بچاؤ کمیٹی)
5) حافظ رحمت اللہ اشرفی (دارالعلوم خانقاہِ اشرفیہ)
6) ادارہء العزیز (خوش آمد پورہ)
7) شریف منصوری راشٹروادی کانگریس پارٹی، گلشنِ مالک ڈپو
8) حافظ ساجد حسین اشرفی (دارالعلوم غوثِ اعظم مالدہ شیوار)
9) صوفی بلال صابری (ادارہء معصوم شاہ کُٹی)
10) حافظ اسمعیل اشرفی (آل انڈیا سنی جمیعۃ الاسلام)
11) رضوان بیٹری والا (صدر عوامی پارٹی)
12) عمران مانے سیٹھ (کوہ نور کلب و انصار روڈ موبائل مارکیٹ)
13) نذیر یادگار (ادارہء خالد بن ولید، انصار روڈ)
14) اطہر اشرفی (صدر سُنی اشرف اکیڈمی)
15) اسرائیل للو (سابق کارپوریٹر و صدر عبدالخالق سبزی مارکیٹ یونین)
16) ذاکر جمن (صدر مچھلی بازار و رکشہ یونین)
17) جمیل نوری (سُنی دعوت اسلامی)
18) حافظ رفیق اشرفی ( دارالعلوم گُلشنِ رضا ڈپو)
19) قریشی افضل ماسٹر (صدر قریش جماعت)
20) جاوید انور (تعزیہ کمیٹی)
21) سہیل کریم (مالیگاؤں پاور کنزیومر ایسوسی ایشن)
22) شیخ سلمان (صدر قدوائی روڈ ہاکرس یونین)
23) فاروق فردوسی (صدر رفیع احمد قدوائی ہاکرس یونین)
24) عتیق احمد (تعلقہ مالیگاؤں ٹرانسپورٹ یونین)
25) عتیق سیٹھ (صدر واہتک چالک مالک یونین، مہاراشٹر)
26) بنکر ایسوسی ایشن
27) پاورلوم ادیوگ سمیتی
28) کارپوریٹر عتیق کمال (لوک سنگھرش سمیتی)

اپنے وہاٹس ایپ پر تازہ ترین خبریں پانے کے لیے یہاں کلک کریںْ!

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے