بریلی مہاراشٹرا

حضورمنانی میاں بریلی شریف نے رضا اکیڈمی کے ممبئی بند کے اعلان کی حمایت وتائید کی

بریلی شریف: 8نومبر ، ہماری آواز

رضا اکیڈمی کی طرف سے 12نومبر بروز جمعہ ممبئی بند کے اعلان پر خانوادۂ رضویہ کے چشم وچراغ نواسۂ حضور مفتئ اعظم ہند نبیرۂ اعلیٰ حضرت،نور دیدۂ حجۃالاسلام،شہزادۂ حضور مفسر اعظم ہند،پیر طریقت عامل شریعت حضرت علامہ مولانا مفتی محمد منان رضا خان منانی میاں المعروف بہ حضور تاج ملت آستانہ عالیہ بریلی شریف انڈیا نے حمایت کا اعلان کیا اور اپنے آڈیو کلپ میں ایک بیان جاری کرکے فرمایا کہ تری پورہ میں ہوئے حالیہ فرقہ وارانہ فساد سے ہمیں سبق لینے کی ضرورت ہے جیسا کہ آپ تمامی حضرات بخوبی واقف ہیں کہ تری پورہ میں مسلمانوں کے مکانات اور دوکانوں،مساجد ومدارس کو نذرآتش کیا گیا،قرآن کریم کی بحرمتی،مسلمان بہنوں کی عزتوں سے کھلواڑ کیا گیا حد تو یہ کہ کھلے عام وشوہند پریشد کی ریلی میں سرکار دوعالم صلی اللہ علیہ وسلم کی شان اقدس میں گستاخی کی گئی انہیں باتوں کو لیکر اہلسنت والجماعت کی ایک مقبول و محبوب تنظیم رضااکیڈمی ممبئی نے 12نومبر بروز جمعہ کو ممبئی بند کرنے کا جو اعلان کیا ہے ہم اس کی بھرپور حمایت کرتے ہیں اور تمامی عاشقان رسول صلی اللہ علیہ وسلم سے پرخلوص گزارش کرتے ہیں کہ اس دن اپنے اپنے کاروبار کو بند رکھیں اور دشمنان اسلام کو یہ بتائیں کہ ہم سب کچھ برداشت کرسکتے ہیں مگر اپنے نبی کی توہین ہرگز برداشت نہیں کرسکتے۔

اپنے وہاٹس ایپ پر تازہ ترین خبریں پانے کے لیے یہاں کلک کریںْ!

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے