جالنہ: 8نومبر، ہماری آواز(نامہ نگار)
ریاست تریپورہ میں بنگلہ دیش میں اقلیتی فرقہ پر ہوئے حملوں کی مذمت کے بہانے مقامی ہندوتوادی تنظیموں نے منظم سازش کے تحت فسادات شروع کرکے نہتے اور بے گناہ مسلمانوں کو ہلاک کر زبردست جانی و مالی نقصان کیا گیا ہے۔ ان فسادات کی جوڈیشل سطح پر جانچ ہو کر خاطیوں کو کیفر کردار تک پہنچا کر فسادزدہ گان کو جانی تحفظ اور مالی مدد فراہم کرنے کے ساتھ کئی اہم مطالبات کو لیکر رضا اکیڈمی جالنہ کی جانب سے ۱۲ ؍نومبر بعد نماز جمعہ ضلع کلکٹر آفس جالنہ کے روبرو احتجاجی دھرنا اور جالنہ بند کی پکار کی گئی ہے۔ ریاست تریپورہ میں پانی ساگر ضلع گومتی میںمقامی ہندوتوادی تنظیموں نے منظم سازش کے تحت مسلمانوں کی عبادت گاہوں (مساجد) پر حملہ کرکے انکی توڑ پھوڑ کرانھیں نذر آتش کیا گیا اور مذہبی کتابوں کی بے حرمتی کے ساتھ ہی مسلمانوں کے گھروں‘ دوکانوںاور کاروباری اداروں کو آگ لگاکر مسلمانوں کا زبردست معاشی ومالی اور جانی نقصان کیاگیا ہے۔ جسکی وجہ سے کئی مسلمان خاندان بے گھر اور بے یار و مددگار ہو گئے ہیں۔ ملک بھر کا امن پسند طبقہ اس فساد اور ریاستی حکومت کے ساتھ پولس مشنری کی کارکردگی کی مذمت کرر ہا ہیں۔پانی ساگر ضلع گومتی کے جلوس کے درمیان مقررین نے پیغمبر حضرت محمد ﷺ کی شان میں گستاخی کی جسکی وجہ سے پوری دنیا کے مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوئے ہیں۔مرکزی حکومت نے اس واقعہ کی حسا س نوعیت کو سمجھتے ہوئے فی الفور تریپورہ کے فسادزدہ گان مسلمانوں کو انصاف دلاکر تری پورہ ریاست میں صدر راج کا نفاذ کر خاطی فسادیوں کے خلاف UAPAقانون کے تحت کاروائی کر انھیں سخت سے سخت سزا دینے‘ فساد کے متاثرین کی مالی مدد‘ جانی تحفظ اور حکومتی سطح پر بازآبادکاری کے ساتھ مرکزی حکومت سے ملک کے موجودہ حالات کو لیکر کئی مطالبات کی عمل آوری کی مانگ اس دھرنے آندولن میں کئی جائے گی۔ رضا اکیڈمی جالنہ کی جانب سے ۱۲؍نومبر کو ہونے والے احتجاجی دھرنے اور جالنہ بند کے پیش نظر ایک ہنگامی میٹنگ ۷؍نومبر بروز اتوار دوپہر 12:30بجے درگاہ حضرت سید احمد شیر سوار علیہ الرحمہ میں رضا اکیڈمی کے ضلع صدر اور درگاہ ہذا کے متولی و انعامدار سید جمیل احمد رضوی قادری کی صدارت میں منعقد ہوئی جس میں مذہبی‘ سیاسی‘ سماجی قائدین اور عمائدین شہر بالخصوص بزرگ قائد خان اقبا ل پاشاہ‘ شیخ محمود‘ فیروز لالہ تمبولی‘ شیخ اختر لیڈر‘ خان منور لالہ‘ امجد خان‘ رکن کونسل خان عامر پاشاہ‘ احتشام بخاری‘ محمود پہلوان قریشی‘ احمد نور سر‘ مفتی غلام نبی امجدی‘ مولانا دلاور حسین رضوی‘ شیخ جاوید‘ عقیل فرقانی‘ سید شاکر‘ حافظ امجد‘ مدھوکر گھیوندے‘ غلام محبوب‘ مدثر صدیقی‘ عمران خان گڈو‘ مجاہد نوری‘ ایڈوکیٹ ارشد باغبان‘ اسد اﷲ رضوی‘ رکن کونسل عارف خان‘ موسٰی پرسو والے‘ آصف انصاری‘ انور منیہار‘ کے ساتھ بڑی تعداد میں نوجوانان شہر موجود تھیں۔میٹنگ کا اختتام حافظ نوشاد رضوی کی دعاپر ہوا یہ اطلاع پریس نوٹ کے ذریعے رضا اکیڈمی جالنہ کے میڈیا پرسن فیروز باغبان نے دی ہے۔