مہراج گنج

نوتنواں میں جشن عیدمیلادالنبی کی محفل کا انعقاد

مہراج گنج: 8 نومبر، ہماری آواز
نوتنواں قصبہ میں کل رات جناب مقبول احمد عرف بھولا قریشی کے گھر پر شادی کے موقع سے جشن عید میلادالنبی صلی اللہ علیہ وسلم کا انعقاد ہوا تلاوت قرآن کریم سے محفل کا آغاز ہوا مولانا آصف رضا تنویری استاذ جامعہ کاملیہ مفتاح العلوم کولہوی بازار نے نقابت فرمائی، حافظ محمد اشفاق نے نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم پیش کیا بعدہ حضرت حافظ کلیم اللہ صاحب نے حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت طیبہ پر مختصر خطاب فرمایا مقرر خصوصی حضرت علامہ برکت حسین مصباحی پرنسپل جامعہ کاملیہ مفتاح العلوم کولہوی بازار نے نکاح قرآن وسنت کے آئینہ میں مدلل و مفصل خطاب کیا اخیر میں آل رسول حضرت علامہ سید قمر الدین مصباحی صاحب خطیبِ وامام جامع مسجد نی بستی کے دعاییہ کلمات پر محفل کا اختتام ہوا اس پروگرام کے روح رواں اسیر حضور اشرف ملت گداے اشرفی محترم جناب ماسٹر شمیم احمد اشرفی میڈیا انچارج آل انڈیا علماء مشائخ بورڈ مہراج گنج رہے۔

اپنے وہاٹس ایپ پر تازہ ترین خبریں پانے کے لیے یہاں کلک کریںْ!

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے