علاقہ سبربن گوونڈی اپنی مذہبی خدمات کے حوالے سے بہت ہی خوب ہے۔
کل 7نومبر 2021کو بعد نماز ظہر سنی محمدی مسجد پلاٹ نمبر 45 میں تری پورہ میں جاری مسلم کش فسادات و ناموسِ مصطفیٰ صلی اللّٰہ علیہ وسلم پر رکیک حملے کے خلاف زبردست احتجاجی میٹنگ رکھی گئی، جس میں تقریبا 100علماء کرام ودیگر سماجی تنظیموں کے ذمہ دران موجود تھے۔
مہمانان خصوصی کی حیثیت سے سید النظماء آل رسول حضرت علامہ حافظ سید اطہر علی صاحب قبلہ ناظم اعلیٰ سنی دارالعلوم محمدیہ و قائد ملت پہرہ دار حرمت پیغمبر اسلام صلی اللّٰہ علیہ وسلم حضرت الحاج محمد سعید نوری صاحب قبلہ (بانی رضا اکیڈمی)
شہزادہ شیر ملت سحبان اللسان ناصر السنۃ حضرت العلام اعجاز احمد کشمیری صاحب قبلہ
خطیب و امام ہانڈی والی مسجد ممبئی موجود تھے۔
دیگر حضرات علمائے کرام نے بھی شرکت کرکے 12نومبر جمعہ کو پرامن بند کی تائید کی۔

وہیں دوسری جانب جمعہ مسجد ریڈین سوسائٹی میرا روڈ بھائندر میں محافظ ناموس رسالت اسیر مفتئ اعظم الحاج محمد سعید نوری صاحب بانی و سربراہ رضا اکیڈمی کی علمائے اہلسنت سے 12 نومبر بروز جمعہ ممبئی بند کے تعلق سے خصوصی میٹنگ ہوئی جس میں علمائے کرام نےکثیر تعداد میں شرکت فرمائی خصوصیت کے ساتھ شہزادۂ شمس العلماء مولانا مثنیٰ اشرفی صدر تنظیم علمائے اہلسنت میرا بھائندر،مفتی اختر واجد القادری سربراہ جامعہ اسلامیہ،مولانا منصور عالم الشمس مسجد کے علاوہ اور بھی لوگ موجود تھے۔