مہراج گنج

مفتی محفوظ عالم صاحب مصباحی کی والدہ کا انتقال

مہراج گنج: 7 نومبر، ہماری آواز

بہت ہی افسوس اور رنج وغم کے ساتھ اطلاع دی جارہی ہے کہ دارالعلوم اہلسنت یارعلویہ فیض الرسول نوڈہوا سکھوانی مہراجگنج کے کار گزار صدرالمدرسین حضرت علامہ مولانا الحاج مفتی محفوظ عالم صاحب مصباحی مقام ہڑتوڑہیا ( ہرکھپورہ ) کی والدہ محترمہ مکرمہ مرحومہ حجن صاحبہ کا آج بتاریخ 7 نومبر 2021 رات 11 بجے انتقال پرملال ہوگیا
ابھی والد مرحوم کے انتقال کا غم ( جو یکم ستمبر 2021 کو دار فانی سے کوچ کرگۓ تھے )
بھول بھی نہیں پاۓ تھے کہ والدہ کا سایہ بھی سر سے اٹھ گیا إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعونَ
مرحومہ انتہاٸ درجہ کی خلیق ،ملنسار ، سخی اورصوم وصلوٰ ة کی پابند تھیں
رب قدیر مرحومہ کی مغفرت ونجات اور غریق رحمت و نور فرماکر جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرماۓ اور اہل خانہ ، لواحقین ، نیز پسماندگان ووابستگان بالخصوص مفتی صاحب کو صبر جمیل اور اجرجزیل وبے مثیل عطا فرماۓ آمین بجاہ سید المرسلین ﷺ
ان شاء اللہ مرحومہ کی نماز جنازہ آج بتاریخ 7 نومبر 2021 بعد نماز ظہر انکے آباٸ وطن ہر توڑہیا(ہرکھپورہ ) میں ادا کی جاۓگی
شرکا۶ غم : اظہار احمد فیضی واساتذہ واراکین وملازمین دارالعلوم اہلسنت یار علویہ فیض الرسول نوڈہوا سکھوانی مہراجگنج 9936757210

اپنے وہاٹس ایپ پر تازہ ترین خبریں پانے کے لیے یہاں کلک کریںْ!

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے