ایم۔پی۔

شاہی جامع مسجد، دیواس (مدھیہ پردیش) میں یاد شیخ اعظم کی مجلس منعقد

شیخ اعظم ایمان اور عمل صالح کے جامع تھے: مقبول سالک دہلوی

دہلی: 6 نومبر، ہماری آواز(نامہ نگار)
کل بعد نماز عشا شاہی مسجد دیواس نزد راجہ محل یاد شیخ اعظم کی ایک اہم مجلس منعقد ہوئی، جس میں امیر القلم حضرت مولانا مفتی صوفی مقبول احمد سالک مصباحی، قومی ترجمان آل انڈیاعلماومشائخ بورڈکاخصوصی خطاب ہوا، موصوف نے کہا کہ شیخ اعظم کی مقبولیت اللہ تعالی نے خلق خدا کے دلوں میں جانگزی کر دی تھی، ان کی مقبولیت عطائی تھی کیونکہ وہ ایمان اور عمل صالح کے جامع تھے۔وہ الحب فی اللہ اور البتہ فی اللہ کی عملی تفسیر تھے، انھوں نے اپنی زندگی کا ہر لمحہ رضائے الہی کے لیے صرف کردیا، انھوں نے دین اورعلم فین کو کسب دنیا کا ذریعہ نہیں بنایا، زندگی میں جو کچھ حاصل کیا وہ سب جامع اشرف اور مختار اشرف لائبریری اور دیگر فقراومساکین کی کفالت ہے لیے صرف کردیا۔
مولانا عظیم اشرف دہلی آفس نے بھی افتتاحی کلمات ارشاد فرماتے ہوئے کہا کہ شیخ اعظم نے خود کو فروغ تعلیم کے لیے وقف کردیاتھا، اور پوری زندگی اسی کوشش میں گزار دی۔
پروگرام کی نظامت شاہی مسجد کے خطیب وامام حضرت مولانا نعمان احمداشرفی فاضل دارالعلوم امیر العلوم سمنانیہ کچھوچھہ شریف و نائب قاضی شہر دیواس نے فرمائی،پروگرام کا آغازنماز عشا بعد فوراتلاوت کلام پاک سے ہوا،اس کے بعد مداحان رسالت حافظ مقبول احمد اشرفی اور قسیم احمد اشرفی نے نعت و منقبت کے گل دستے پیش کیے،پھرخطبا ئے کرام نے اختصار کے ساتھ اظہار خیال کیا۔
دیگر شرکا میں حضرت مولانامفتی ظریف احمد اشرفی، خطیب وامام مسجد فاروق اعظم اندرانگر دیواس، اور حضرت مولانا یوسف خان اشرفی خطیب وامام قادری مسجد سلور کالونی، دیواس قابل ذکر ہین، بھوٹان اشرفی، سید عاشق علی، عمران شیخ اشرفی، اسحاق برکاتی اور وسیم اشرفی نے پروگرام میں خصوصی طور پر شرکت کی۔
صلاۃ وسلام اور دعا پر مجلس کا اختتام ہوا۔حاضرین کی خدمت مین شیرینی اور تبرک پیش کیا گیا۔

اپنے وہاٹس ایپ پر تازہ ترین خبریں پانے کے لیے یہاں کلک کریںْ!

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے