کلکتہ: 5نومبر، ہماری آواز
کل بتاریخ 6 نومبر بروز سنیچر کو بعد نمازِ عشاء نارکلڈنگہ نارتھ روڈ میں جناب ندیم وارثین صاحب کی جانب سے ایک عظیم الشان جلسہ صاحبِ لولاک کانفرنس اولادِ رسول فاتحِ سنّیت حضور مہتاب ملت حضرت علامہ مولانا سید مہتاب عالم اشرفی جامعی صاحب قبلہ کی صدارت میں منعقد ہونے جارہا ہے جس میں خصوصی خطاب اولادِ مولاۓ کائنات عمدۃ الفقہاء سید العلماء حضرت علامہ مفتی سید قمر عالم اشرفی جامعی صاحب قبلہ کرناٹک ہبلی کا ہوگا ساتھ ہی ساتھ عالم باعمل حضرت علامہ مولانا محمد احمد رضا صدیقی مصباحی صاحب قبلہ بھی خطاب فرمائینگے جبکہ شعراء میں مداح اہلبیت حافظ عباس رضا نوری مداح رسول ثقلین اشرفی نظامی مداح حبیب تحسین اشرفی پیکرِترنم جناب افسر رضا قادری کی شرکت ہوگی ۔ جبکہ نقابت کے فرائض نقیب ہر دلعزیز مولانا اطہر رضا خان قادری کلکتہ انجام دینگے۔
جمیلہ عاشقانِ رسول صلی اللہ تعالٰی علیہ وسلم شرکت فرما کر ثواب دارین حاصل کریں!