سدھارتھ نگر

پرسیا میں تزک و احتشام سے منایا گیا جشن عید میلادالنبیﷺ، علماے کرام کا زبردست بیان

سدھارتھ نگر: 4نگر نومبر، ہماری آواز

حضورحجة العلم علیہ الرحمہ کی نگری موضع پرسیا میں خوش عقیدہ سنی مسلمانوں نےکل مورخہ 3/نومبر2021ء بروزبدھ جشن عید میلاد النبی ﷺکی محفل سجائی جو بڑی شان وشوکت اور نہایت ہی تزک واحتشام کے ساتھ پایہ تکمیل تک پہونچی۔

بحمدہٖ تبارک وتعالیٰ قرب وجوار بالخصوص موضع اکسرامعافی، بیدولی،دیوبھریا، ڈنڑوارے مٹھول اور بھتیجواپور کے سنی صحیح العقیدہ مسلمانوں نے بزم میلاد مصطفیٰ ﷺ میں شرکت فرماکر جہاں علمائےعظام و شعرائے کرام کے نورانی بیانات کوسن کر اپنے قلوب واذھان کو جلابخشی وہیں اہل پرسیاکے سنی مسلمانوں کی مدح وستائش بھی کہ اس علاقہ میں اس طرح کے پروگرام کاہونا بیحدضروری تھا جسے اہل پرسیانے پورا کردکھایا۔

پروگرام کی نظامت حضرت مولانا امراللہ صاحب قبلہ نظامی رام بھاری نے کی جبکہ تلاوت کلام مجید حضرت قاری غلام معین الدین صاحب قبلہ نے فرمائی بعدہ نعت سرور کونینﷺ کا ایک دور چلاپھر حضرت قاری نورالحسن نور کی افتتاحی تقریر کے بعد حضرت قمرنظامی صاحب قبلہ نے نعت سرورکونین ﷺ سےمحفل پر ایک سرور کی کیفیت طاری کردی۔

بعدہ ماہرتقابل ادیان خطیب ھندوستان حضرت علامہ صاحب علی صاحب قبلہ چترویدی نے اپنے مخصوص خطاب کے ذریعہ لوگوں کو یہ سمجھایا کہ آقائے کریم ﷺ کاذکر توکائنات کے ذرے ذرے کرتے ہیں توہم اشرف المخلوق ہوکراپنے آقاﷺ کاذکرکیوں نہ کریں۔
جبکہ صرف ھمارا ہی نہیں بلکہ پوری کائنات عالم کی ہر ہرچیز کا وجود آقاﷺ کے میلاد پاک ہی کاصدقہ ہے۔یہی وجہ ہے کہ ایک سنی مسلمان جہاں بھی رہتاہے اپنے آقاﷺ کاذکر کرکے اپنی غلامی کاثبوت پیش کرتاہی رہتاہے۔

آپ کے خطاب نایاب کے بعد ایک بارپھر حضرت قمر نظامی صاحب نے اپنے مخصوص لبولہجے سے سرکارﷺ کی مدح سرائی کرتے ہوئے پورے مجمع پر وجد کی کیفیت طاری کردی۔

اس طرح آپ کی نغمہ سرائی کے بعد استاذالعلماء ممتازالفقہاء فقیہ عصرحضرت علامہ الحاج الشاہ مفتی محمدشھاب الدین صاحب قبلہ نوری صدرشعبہ افتاء مرکزی درسگاہ دارالعلوم اہل سنت فیض الرسول براؤں شریف کرسی خطابت پرجلوہ افروز ہوئے اور اپنے نورانی وحقانی بیان سے سرکاردوعالمﷺ کی میلاد پاک پر مدلل ومفصل خطاب فرماتےہوئے لوگوں کویہ ذہن دیاکہ جس کے اندر ذرہ برابر بھی مختار کائناتﷺ کی گستاخی دیکھو پھر وہ تمہارا کیساہی قریبی کیوں نہ ہو اس سے تنکا توڑ جدا ہوجاؤ۔ اسلئے کہ کائنات کے ہرچیز کی تشبیہ دی جاسکتی ہے لیکن گستاخ نبی ورسول کی تشبیہ کسی چیز سے بھی دینادرست نہیں حتیٰ کہ حرام جانور خنزیز سے بھی ان کی تشبیہ دینامناسب نہیں کہ کل بروز قیامت وہ بھی اگر بارگاہ مولٰی میں فریادی بن کرعرض گزار ہوجائے کہ مولیٰ میں نے تو کبھی تیرے محبوب کی گستاخی نہیں کہ لیکن انھوں نے ان گستاخان نبی ورسول سے میری تشبیہ دی ہے تو آپ کے پاس اسکا کوئی جواب نہ بن پائے گا۔وغیرہ ذٰلک

آپ کے خطاب نایاب کے بعد صلاة وسلام اور دعاء پرمحفل پاک ﷺ کا بحسن وخوبی اختتام ہوا۔

محمدفضل حق نوری
پرسیاپوسٹ مٹھول بازارضلع سدھارتھ نگریوپی

اپنے وہاٹس ایپ پر تازہ ترین خبریں پانے کے لیے یہاں کلک کریںْ!

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے