علی گڑھ

البرکات سیرت کمیٹی کی جانب سے تقسیمِ انعامات کی محفل کا انعقاد

سیرت النبی مقابلہ سے ہمارے بچوں کے اندر اسلامی اقدار پیدا ہوتی ہے اوررسول صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت کو جاننے کا موقع ملتا ہے. سید محمد امان میاں قادری

علی گڑھ: 04/نومبر، ہماری آواز(امجدی)
البرکات سیرت کمیٹی کے زیر اہتمام البرکات ایجوکیشنل سوسائٹی کے بی_ایڈ ہال میں ماہ ربیع النور کے موقع پر مدارس کے طلباء کے درمیان قرات، نعت رسول مقبول، مضمون نویسی، تقریر مقابلے مکمل ہونے پر تقسیمِ انعامات کی محفل کا انعقاد کیا گیا، جس کی سرپرستی پروفیسر حضور سید محمد امین میاں قادری قادری مدظلہ العالی والنورانی (سرپرست اعلیٰ البرکات ایجوکیشنل سوسائٹی و سجادہ نشیں خانقاہ برکاتیہ مارہرہ مطہرہ) اور صدارت شہزادہ حضور امین ملت محبوب العلماء سید محمد امان میاں قادری مدظلہ العالی (ڈائریکٹر البرکات اسلامک ریسرچ انسٹی ٹیوٹ) نے فرمائی. جبکہ علامہ ومولانا سید نور عالم مصباحی (خطیب وامام مسجدالبرکات) ،عالیجناب سید مصطفی علی قادری (نگراں کل ہند انجمن اصلاح معاشرہ اہل سنت و جماعت علی گڑھ)، عالیجناب اکبرقادری برکاتی بطور خاص مہمانان خصوصی موجود رہے .
سید عامر علی کی تلاوت قرآن پاک سے محفل کا آغاز ہوا ، نعت پاک مولانا شہباز احمد مرکزی نے پیش کی.
صدارتی خطبہ پیش کرتے ہوئے محبوب العلماء سید محمد امان میاں قادری مدظلہ العالی نے مہمانان اور تمام سیرت کمیٹی و حاضرین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے سیرت مقابلے جو البرکات سیرت کمیٹی کررہی ہے اس سے سب سے بڑا فائدہ یہ ہے کہ اس کے ذریعہ ہمارے بچوں کے اندر اسلامی اقدار پیدا ہوتی ہے اوررسول صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت کو جاننے کا موقع ملتا ہے،پھر اس پر بچےعمل کرنے کی کوشش کرتے ہیں کیونکہ اس وقت بچوں کو سیرت سے متعارف کرانا بے حد ضروری ہے اور وقت کا اہم تقاضہ بھی ہے.

خصوصی خطاب کرتے شیخ نعمان احمد ازہری نے سیرت کمیٹی کو اس بات پر مبارکباد پیش کی کہ وہ بزم رسول کو بڑی محنت اور خوبصورتی سے سجاتے ہیں، جس میں اچھے جج حضرات کو مدعو کرتےہیں جو اللہ اور رسول صلی اللہ علیہ وسلم کو حاضر جان کر بہترین فیصلہ سناتے ہیں.
مزید انہوں نے کہا کہ ایسے پروگراموں سے بچوں کی پوشیدہ صلاحیتں ابھر کر سامنے آتی ہیں،اور اتنے بڑے پلیٹ فارم پر جہاں پہ علی گڑھ کے مختلف مدارس سے بچے شامل ہوتے ہیں ، تمام مدارس کے بچوں کو ایک دوسرے کے سامنے اور اساتذہ کے سامنے تقریر کرنے، نعت شریف پڑھنے، قرأت کرنے کا موقع ملتا ہے، اسٹیج پر آنے سے انسان کی قوت گفتار میں خوبصورتی پیدا ہوتی ہے اور شخصیت سازی بھی ہوتی ہے، مزید مضمون نویسی میں اس کی صلاحیت نکھر کرسامنے کر آتی ہے، ایسے پروگرام سے بچوں کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے جس سے ان کا دل بڑا ہوتا ہے اوربچے آگے بڑھنے کے لیے کوشاں ہوتے ہیں۔

نظامت کے فرائض البرکات سیرت کمیٹی کے کنوینر مولانا علاءالدین جامعی صاحب نے انجام دیتے ہوئے کہا کہ البرکات سیرت کمیٹی کی جانب سے یہ مقابلہ مسلسل کئی سالوں سے ہوتا چلا آرہا ہے اس بار بھی مدارس کے 78 طلبا نے شرکت کی، جس میں 34 طلباء کو انعامات سے نوازا گیا.
محفل کو کامیاب بنانے میں البرکات سیرت کمیٹی کی ٹیم مولانا علاءالدین جامعی، مولانا انیس مجتبی، مولانا شہباز احمد مرکزی ،مولانا نواز احمد مصباحی نے نمایاں کردار ادا کیا.
اس موقع پر ڈاکٹر سلمان رضا علیمی، مولانا شمشاد اجمل برکاتی ،مفتی عبدالمصطفی مصباحی ،مولانا عارف رضا نعمانی ،مولانا ساجد نصیری ،مولانا سید اوصاف علی مجددی، مولانا ضیاء الرحمن امجدی، مولانا حسن ،حافظ اختر علی، البرکات اسلامک ریسرچ کے علماء کرام اور علی گڑھ مساجد ومدارس کے معزز آئمہ و اساتذہ کرام ، بچوں کے والدین موجود تھے.

زیرِ اہتمام : البرکات سیرت کمیٹی، علی گڑھ

اپنے وہاٹس ایپ پر تازہ ترین خبریں پانے کے لیے یہاں کلک کریںْ!

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے