کابل: 15 اگست، ہماری آواز(ایجنسی)
آج طالبان نے ملک افغانستان کی دارالحکومت کابل میں داخلہ لیا، طالبان لیڈر ملا عبدالغنی برادر بھی آج اقتدار کی پرامن منتقلی کی نگرانی کے لیے دوحہ سے کابل پہنچے۔ کابل میں داخل ہوتے ہی طالبان نے اعلان کیا کہ وہ جبراً قبضہ نہیں کریں گے اور عام معافی کا اعلان کیا۔
اشرف غنی ملک بدر
ساتھ افغانستان کے سابق صدر اشرف غنی کی نامعلوم منزل کی طرف روانہ ہونے کی خبریں سامنے آئی ہیں۔ ٹولونیوز کی خبر کے مطابق افغانی صدر نے ملک چھوڑ دیا ہے۔ جبکہ کچھ خبر رساں ایجنسیوں کا ماننا ہے کہ وہ تاجکستان کے لیے روانہ ہوئے ہیں۔
یہ ہوگا ملک کا نیا نام
جبکہ خبروں کی مانے تو یہ بھی دعویٰ کیا جارہا ہے کہ طالبان ملک کا نیا نام اسلامی امارت افغانستان رکھے گا۔
ان ملکوں نے بند کئے اپنے سفارت خانے
اسی کے ساتھ ہی آج کناڈا اور جرمنی نے افغانستان میں اپنا اپنا سفارت خانہ بند کرنے کا بھی اعلان کردیا ہے۔